• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 28 واں قافلہ کشمیر روانہ

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 28 واں قافلہ کشمیر روانہ

by امت ڈیسک
25/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ انتہائی جوش و خروش سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 29 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 4 لاکھ 26 ہزار یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں جبکہ یاترا کے لئے ابھی کم وبیش ایک ماہ باقی ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ یاتریوں کے رش کو دیکھ کر امسال گذشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کی توقع ہے۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ اس دوران بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 3 ہزار 89 یاتریوں کا 28 واں قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ 106گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 1 ہزار 8 سو 3 یاتری جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 1 ہزار 2 سو 86 یاتری وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔
وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی نے نائیک دلاور خان کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

سابق پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر قاضی مسعود انتقال کر گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post
سابق پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر قاضی مسعود انتقال کر گئے

سابق پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر قاضی مسعود انتقال کر گئے

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

بھارت میں امریکیوں کے لیے امریکہ کی سفری ایڈوائزری پرعمر عبداللہ کاردعمل

وزیر اعظم کا دورہ کرگل سے قبل کشمیر میں سیکورٹی انتظامات سخت

وزیر اعظم کا دورہ کرگل سے قبل کشمیر میں سیکورٹی انتظامات سخت

کٹھوعہ میں جیش کے دو حامی گرفتار

کٹھوعہ میں جیش کے دو حامی گرفتار

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کنووکیشن منعقد

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کنووکیشن منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »