امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 جولائی :- لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کپواڑہ میں ملی ٹینٹوں کے خلاف جھڑپ کے دوران مارے گئے فوجی اہلکار نائیک دلاور خان کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ایک پروقار تقریب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے نائیک دلاور خان کی جانب سے دی گئی حتمی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، قوم کے تئیں ان کی بہادری اور لگن کو اجاگر کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ایل جی نے کہا کہ "میں اپنے بہادروں کی بے مثال ہمت کو سلام کرتا ہوں، جس نے قوم کے لیے عظیم قربانی دی۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے،‘‘ نائیک دلاور خان ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ کے ساتھ مارا گیا۔










