• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جموں میں ملی ٹینٹ حملوں میں اضافہ،تشویشناک بات : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
30/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بڑھتی عسکریت پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت سے اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ روز بروز عسکریت پسندی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جو انہتائی افسوس کن ہے۔‘‘ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ہم دونوں ممالک کے درمیان امن چاہتے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی بہت افسوسناک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں امن ہو، تاہم اس کے برعکس ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ وقت آئے گا کہ بھارت اس (بڑھتی) عسکریت پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔‘‘ تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کا یہاں آنے کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ ’’اللہ کرے کہ ہم اس مصیبت سے بچ سکیں۔ ہم تو یہی دعا کریں گے کہ اللہ انہیں بھی عقل دے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا: ’’’’ہم چاہیں گے کہ وہ اس پر بار بار سوچیں اور امن کی طرف چلنے کی کوشش کریں۔ اللہ کرے کہ ہم امن دیکھ سکیں۔ جس طرح سے حملہ کیے جا رہے ہیں، وہ کافی تربیت یافتہ لگتے ہیں اور یہ ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ نظر آ رہا ہے۔ یہ انسانیت کے لئے بہت خطرناک ہے۔ اللہ کرے کہ وہ یہ سمجھ سکیں۔‘‘

فاروق عبداللہ نے امن پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’آج امن کی ضرورت ہے، جس میں وہ بھی ترقی کر سکتے ہیں اور ہم بھی کر سکتے ہیں۔ عسکریت پسندی کو بند کرنا چاہیے ورنہ یہ ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔‘‘ آل پارٹی میٹنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگست میں آل پارٹی کی میٹنگ ہوگی تاہم ابھی تک تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجستھان میں 5 اگست کو 370 کی منسوخی کا جشن ، تمام اسکولوں کے لئے نیا فرمان

Next Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کیا جائیں: روح اللہ مہدی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کیا جائیں: روح اللہ مہدی

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کیا جائیں: روح اللہ مہدی

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لوک سبھا نے جموں و کشمیر کا بجٹ صوتی ووٹ سے منظور کر لیا

لوک سبھا نے جموں و کشمیر کا بجٹ صوتی ووٹ سے منظور کر لیا

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار:پولیس

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار:پولیس

وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ سے بھاری تباہی، 150 سے زیادہ ہلاکتیں، ریسکیو آپریشن جاری

وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ سے بھاری تباہی، 150 سے زیادہ ہلاکتیں، ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »