امت نیوز ڈیسک //
3 اگست: کولگام کے زار پورہ علاقے میں ہفتہ کو دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ زار پورہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے ایک اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
زخمی کو بعد میں جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سہیل احمد ریشی اور زخمیوں کی شناخت ہدایت احمد ریشی، محمد عارف ٹھوکر اور فیضان امین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔









