امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 6 اگست :پولیس نے منگل کو کہا کہ اس نے وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے ایک اسکول میں ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر سری نگر پولیس نے لکھا، "پولیس نے ایک خاص اسکول کی انتظامی اتھارٹی کی طرف سے ایک نابالغ طالب علم پر جنسی زیادتی کے بارے میں تحریری معلومات پر نوٹس لیا ہے۔ پاکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ FIR 44/2024 PS کوٹھی باغ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔“









