• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الیکشن کمیشن سرینگر میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گا

الیکشن کمیشن سرینگر میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گا

by امت ڈیسک
06/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم 8 اگست سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کرے گی اور سرینگر میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی۔ ای سی آئی کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کی قیادت چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور دو الیکشن کمشنرز گیانیش کمار اور ایس ایس سندھو کریں گے۔

ای سی آئی کی ٹیم سرینگر میں ایس کے آئی سی سی (SKICC) میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی اور یہ میٹنگ صبح 10.30 بجے شروع ہوگی۔ ای سی آئی نے میٹنگ کے لیے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ای ٹی وی بھارت کو جمعرات (8 August) کو ای سی آئی سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دعوت نامے چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پی کے پولے کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔

سی ای او کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ارسال کیے گئے خط میں لکھا گیا ہے: ’’عزت مآب الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایس کے آئی سی سی، سرینگر میں 8 اگست کو صبح 10.30 بجے نمائندوں سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس لیے آپ سے دلی درخواست کی جاتی ہے کہ آپ اپنی پارٹی کی طرف سے نامزد نمائندوں کو مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملنے کے لیے بھیجیں۔‘‘

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ پارٹی کو اجلاس کے لیے سی ای او کی جانب سے دعوت موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کریں گے جو طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ انتخابات میں تاخیر جموں و کشمیر کے لوگوں کے جمہوری حقوق کے ساتھ دھوکہ دہی ہوگی۔‘‘

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے کہا کہ وہ پی سی سی کے وفد کی قیادت کریں گے جس میں سینئر نائب صدر جی این مونگا اور سابق وزیر پیرزدہ محمد سید شامل ہوں گے۔ شرما نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ہم ای سی آئی سے مطالبہ کریں گے کہ وہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہ کرے اور انہیں جلد از جلد منعقد کرے تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی منتخب حکومت ملے نہ کہ بیوروکریٹک راج۔‘‘

پی ڈی پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ پارٹی کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور اس کے وفد کی قیادت پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون (ہانجورہ) کریں گے۔ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سیکریٹری ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ عباس راتھر، عبد الرشید اٹو اور غلام محمد شاہ سمیت تین رہنما ای سی آئی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا کہ ان کا وفد ای سی آئی سے ملاقات کرے گا اور پارٹی صدر میٹنگ کے لیے نمائندوں کو نامزد کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ای سی آئی کی ٹیم چیف سیکریٹری اتل ڈلو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ انتخابات کے انعقاد پر ان کے تاثرات اور ردعمل کے بارے میں ملاقاتیں کرے گی۔

جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات کا عرصہ دراز سے مطالبہ کر رہی ہیں۔ یہاںآخری مرتبہ اسمبلی الیکشن 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔ ای سی آئی کا دورہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت ہند کو 30 ستمبر سے پہلے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی ہدایت کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھم پور میں جھڑپ شروع

Next Post

سرینگر پولیس نے جنسی زیادتی کیس کا نوٹس لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
سرینگر پولیس نے جنسی زیادتی کیس کا نوٹس لیا

سرینگر پولیس نے جنسی زیادتی کیس کا نوٹس لیا

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنائے گئے

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنائے گئے

"ہر گھر ترنگا” مہم کو کامیاب بنایا جائے: چیف سکریٹری

"ہر گھر ترنگا" مہم کو کامیاب بنایا جائے: چیف سکریٹری

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کا لداخ دورہ رواں ہفتے متوقع

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کا لداخ دورہ رواں ہفتے متوقع

پونچھ-راجوری سیکٹرز میں 40 کے قریب غیر ملکی ملی ٹینٹ سرگرم : رپورٹ

ادھم پور تصادم : دوسرے رو ز بھی تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »