• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنائے گئے

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنائے گئے

by امت ڈیسک
07/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بنگلہ دیش میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی ہلچل کے بعد عبوری حکومت قائم ہونے والی ہے۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے چنا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے صدر محمد شہاب الدین کی زیر صدارت بنگا بھون (ایوان صدر) میں ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔

احتجاجی طلبہ نے محمد یونس کی عبوری حکومت کی سربراہی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ ریزرویشن تحریک کی قیادت کرنے والے طلبہ رہنماؤں کے ساتھ تینوں فوجوں کے سربراہان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

غربت کے خلاف جنگ میں کام کرنے پر ‘غریبوں کا بینکر’ کہلائے جانے والے محمد یونس عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر احتجاج کرنے والے طلباء کی پہلی پسند تھے۔ محمد یونس بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سخت مخالف ہیں۔ شیخ حسینہ کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے پیچھے ان کو بھی ایک اہم وجہ سمجھا جاتا ہے۔

‘غریبوں کے بینکر’ کے نام سے مشہور یونس اور ان کے قائم کردہ گرامین بینک کو 2006 میں امن کا نوبل انعام ملا۔ کیونکہ، انہوں نے دیہی غریبوں کو سو امرکی ڈالر سے کم کے چھوٹے قرضے فراہم کرکے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد کی۔ ان غریبوں کو بڑے بینکوں سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔

اس کے قرض دینے والے ماڈل نے دنیا بھر میں ایسی بہت سی اسکیموں کو متاثر کیا۔ اس میں امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔ امریکہ میں، یونس نے ایک علیحدہ غیر منافع بخش تنظیم گرامین امریکہ بھی شروع کی۔ لیکن جب ان کی خواہش نے بڑی شکل اختیار کرنا شروع کی تو شیخ حسینہ ان سے ناراض ہو گئیں۔ حسینہ نے یونس پر ‘غریبوں کا خون چوسنے’ کا الزام بھی لگایا۔

اس سال جنوری میں یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جون میں، بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے یونس اور دیگر 13 کے خلاف اپنی قائم کردہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ورکرز کے فلاحی فنڈ سے 252.2 ملین ٹکا (2 ملین ڈالر) کے غبن کے الزام میں بھی مقدمہ چلایا۔

تاہم انہیں کسی بھی معاملے میں جیل نہیں بھیجا گیا۔ یونس کے خلاف بدعنوانی اور دیگر کئی الزامات میں 100 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ تاہم یونس نے ایسے کسی بھی الزامات کی تردید کی۔ اس سال جون میں حسینہ پر تنقید کرتے ہوئے یونس نے کہا تھا، ‘بنگلہ دیش میں کوئی سیاست نہیں رہ گئی ہے۔ صرف ایک جماعت ہے جو متحرک ہے اور ہر چیز پر قابض ہے۔ اور وہ اپنے طریقے سے الیکشن جیتتی ہے۔‘

جب 1974 میں بنگلہ دیش میں قحط پڑا تو یونس چٹاگانگ یونیورسٹی میں معاشیات پڑھا رہے تھے۔ اس قحط میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔ پھر یونس نے ملک کی بڑی دیہی آبادی کی مدد کے لیے ایک بہتر طریقہ تلاش کرنے کا سوچا۔ یہ موقع اس وقت آیا جب یونس کی ملاقات یونیورسٹی کے قریب ایک گاؤں کی ایک خاتون سے ہوئی جس نے ایک ساہوکار سے قرض لیا تھا۔ یہ قرض ایک ڈالر سے بھی کم تھا، لیکن اس کے بدلے میں ساہوکار کو یہ حق مل گیا کہ وہ عورت کی تیار کردہ کوئی بھی چیز اس کی مقرر کردہ قیمت پر خرید سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر پولیس نے جنسی زیادتی کیس کا نوٹس لیا

Next Post

"ہر گھر ترنگا” مہم کو کامیاب بنایا جائے: چیف سکریٹری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
"ہر گھر ترنگا” مہم کو کامیاب بنایا جائے: چیف سکریٹری

"ہر گھر ترنگا" مہم کو کامیاب بنایا جائے: چیف سکریٹری

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کا لداخ دورہ رواں ہفتے متوقع

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کا لداخ دورہ رواں ہفتے متوقع

پونچھ-راجوری سیکٹرز میں 40 کے قریب غیر ملکی ملی ٹینٹ سرگرم : رپورٹ

ادھم پور تصادم : دوسرے رو ز بھی تلاشی آپریشن جاری

آر آر سوائن جموں کشمیر پولیس کے سربراہ مقرر

آر آر سوائن جموں کشمیر پولیس کے سربراہ مقرر

ایل کے اڈوانی کو دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا

ایل کے اڈوانی کو دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »