امت نیوز ڈیسک //
جموں، 19 اگست : جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر ملی ٹینٹوں کے حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا، سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا۔
انہوں نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ رام نگر، ادھم پور کے چیل علاقے میں سی آر پی ایف کی معمول کی گشت کے دوران ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک سی آر پی ایف انسپکٹر مارا گیا۔ مقتول کی شناخت کلدیپ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔