• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’12 گھنٹے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز‘ رونالڈو نے یوٹیوب پر مسٹر بِیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

’12 گھنٹے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز‘ رونالڈو نے یوٹیوب پر مسٹر بِیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

by امت ڈیسک
22/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
النصر فٹبال کلب کے کیپٹن اور سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی متعدد ریکارڈز بنا لیے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ میش ایبل انڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے 12 گھنٹے میں اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
’90 منٹ میں 10لاکھ سبسکرائبرز‘ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ ریکارڈ
مسٹر بیسٹ 311 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبر ہیں اور انہوں نے اپنے 10 ملین سبسکرائبرز 132 دن میں حاصل کیے تھے۔ حال ہی میں مسٹر بیسٹ نے 272 ملین سبسکرائبرز کے حامل انڈین ریکارڈ لیبل ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل کو پیچھے چھوڑا تھا۔
اس سے قبل رونالڈو نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، ای ایس پی این یوکے کے مطابق رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل ہے۔
اس وقت رونالڈو نے اپنے چینل پر 19 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔ پرتگالی فٹ بالر نے اپنے خاندان کے ہمراہ چینل پر یوٹیوب گولڈن بٹن کو ان باکس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے یوٹیوب گولڈ بٹن کریئٹرز کو 1 ملین سبسکرائبرز عبور کرنے پر ملتا ہے، جبکہ 10 ملین سبکسرائبرز عبور کرنے پر ڈائمنڈ، 50 ملین پر کسٹم پلے بٹن، 100 ملین پر ریڈ ڈائمنڈ پلے بٹن دیا جاتا ہے۔
39 سالہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو رواں سال 8 جولائی کو جوائن کیا تھا جبکہ 21 اگست کو رونالڈو نے ’UR Cristiano‘ کے نام سے اپنے یوٹیوب چینل پر متعدد ویڈیوز اپلوڈ کر کے باقاعدہ چینل لانچ کیا۔
اپنے چینل پر اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگوئز کے ساتھ موجود ہیں، ویڈیو کے ٹائٹل میں لکھا گیا ہے ’ہمارے بارے میں جانیں، کون جیتے گا؟‘
اس ویڈیو میں رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ’مسٹر اینڈ مسز‘ نامی گیم کھیل رہے ہیں اور انہیں اپنی بیوی کہہ کر پکار رہے رہیں، ساتھ ہی ساتھ فٹبال سٹار نے اپنے بائیں ہاتھ کی ایک انگلی پر انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔
واضح رہے رونالڈو پہلے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین فٹ بالرہیں جس کی بدولت وہ پیڈ سپانسپرشپس کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹ تصور کیے جاتے ہیں۔
سپورٹس ویب سائٹ سپورٹس بائبل کے مطابق یوٹیوب چینل کے لانچ پر جاری کردہ پریس ریلیز میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ اس یوٹیوب چینل کے ذریعے وہ اپنے فینز سے نہ صرف فٹ بال بلکہ اپنے خاندان، صحت، غذائیت، گیم کی تیاری، تعلیم اور کاروبار کے حوالے سے ویڈیوز شیئر کیا کریں گے۔
رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا ’میں اس پروجیکٹ کو شروع کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایک طویل عرصے سے میرے ذہن میں تھا اور آخر کار ہمیں اسے حقیقت بنانے کا موقع ملا ہے۔‘
’میں نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس طرح کے مضبوط تعلقات کا لطف اٹھایا ہے اور میرا یوٹیوب چینل مجھے ایسا کرنے کے لیے ایک اور بھی بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، فینز میرے بارے میں، میرے خاندان اور بہت سے مختلف موضوعات پر میرے خیالات جان پائیں گے‘۔
رونالڈوکے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے اپنے ایسے پہلو ظاہر کریں گے جو زیادہ تر شائقین نے نہیں دیکھے ہوں گے۔
اس کے ساتھ رونالڈو مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شوٹ کریں گے، ان مہمانوں کی شناخت کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔
واضح رہے رونالڈو سوشل میڈیا پر 500 ملین فالوورز کو عبور کرنے والے دنیا کے پہلے شخص تھے اور اب ان کی تعداد 900 ملین سے زیادہ ہے۔
فوربس کے مطابق رونالڈو سعودی کلب النصر سے سالانہ 200 ملین ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں جو کہ ان کی نائیکی، یونی لیور اور بائنانس جیسے سپانسرز سے ہونے والی 60 ملین ڈالر کی آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار

Next Post

’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر اپنی پارٹی سے مستعفی

سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر اپنی پارٹی سے مستعفی

این سی  لیڈر سکینہ یتو نے دمہال ہانجی پورہ  نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

این سی لیڈر سکینہ یتو نے دمہال ہانجی پورہ نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

کانگریس کے ساتھ ابھی کچھ سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے: عمر عبداللہ

کوئی الائنس یا پارٹی نہیں بلکہ لوگ طاقت کا سرچشمہ ہیں: محبوب بیگ

کوئی الائنس یا پارٹی نہیں بلکہ لوگ طاقت کا سرچشمہ ہیں: محبوب بیگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »