• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار

اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار

by امت ڈیسک
22/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے پازل پورہ علاقے میں 950 لیٹر دیسی ساخت کی غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔ پولیس نے اس ضمن میں دو غیر مقامی باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ اننت ناگ پولیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بجبہاڑہ تھانہ سے وابستہ پولیس کی ایک ٹیم نے جاڈو پوائنٹ، پازال پورہ کے قریب چھاپہ مارا جس دوران تقریبا 950 لیٹر دیسی ساخت شراب ضبط کی گئی۔

اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شراب کی غیر قانونی تسکری کے لئے استعمال کئے جانے والے مختلف آلات بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں آکولہ، مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت آزاد سنگھ اور سورج چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بجبہاڑہ کے پازال پورہ میں کرایے کی رہائش پر تھے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک ایف آئی آر 168/2024 ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس کارروائی پر پولیس کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات کے دوران منشیات خاص کر شراب کی تسکری کے خلاف سخت کاررائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ادھر، اننت ناگ پولیس نے بھی شراب کی غیر قانونی تسکری کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں جس دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرکے متعدد منشیات فروشوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ چند روز قبل ہی پولیس نے اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں اینٹ کے بٹھے میں غیر قانونی دیسی شراب تیار کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کیا تھا جس دوران بھاری مقدار میں دیسی شراب ضبط کرکے کئی غیر مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسمبلی انتخابات:اے آئی پی نے جنوبی کشمیر کی 9 نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا

Next Post

’12 گھنٹے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز‘ رونالڈو نے یوٹیوب پر مسٹر بِیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
’12 گھنٹے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز‘ رونالڈو نے یوٹیوب پر مسٹر بِیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

'12 گھنٹے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز‘ رونالڈو نے یوٹیوب پر مسٹر بِیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر اپنی پارٹی سے مستعفی

سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر اپنی پارٹی سے مستعفی

این سی  لیڈر سکینہ یتو نے دمہال ہانجی پورہ  نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

این سی لیڈر سکینہ یتو نے دمہال ہانجی پورہ نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

کانگریس کے ساتھ ابھی کچھ سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »