امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے پانار علاقے میں پیر کے روز ایک نجی گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے پانار علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک نجی گاڑی کو حادثے پیش آیا۔
عین شاہدین نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور نوجوان اور دوشیزہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاتاہم ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت شوکت احمد خان ساکن ٹرکی پورہ کے بطور کی گئی جبکہ زخمی دوشیزہ کی پہچان امیا شہناز کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)