• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس اور کانگریس ہمیشہ کرسی کے لئے الائنس بناتے ہیں: محبوبہ مفتی

نیشنل کانفرنس اور کانگریس ہمیشہ کرسی کے لئے الائنس بناتے ہیں: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
28/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے گٹھ جوڑ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں ہمیشہ اقتدار کے لئے الائنس بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اقتدار کے لالچ سے بالاتر ہو کر جب الائنس کرتی ہے تو اس کا ایک ایجنڈا ہوتا ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
نینشل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات الائنس کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘جہاں تک الائنس کی بات ہے تو پی ڈی پی جب بھی کسی پارٹی کے ساتھ الائنس کرتی ہے تو اس کا ایک ایجنڈا ہوتا ہے لیکن نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان ہمیشہ کرسی کے لئے الائنس ہوتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘پی ڈی پی نے کانگریس کے ساتھ الائنس کیا تو ہمارا ایک ایجنڈا تھا اور پھر جب ہم نے بی جے پی کے ساتھ الائنس کیا تو اس وقت بھی ہمارا ایک ایجنڈا تھا’۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘جب ہم نے بی جے پی کے ساتھ الائنس کیا تو راستے کھلوائے،بات چیت کا سلسلہ شروع کرایا، ملک کے لیڈروں کو یہاں حریت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے لایا، قیدیوں کو رہا کرایا یہاں تک سید علی گیلانی کو بھی رہا کرایا’۔
انہوں نے کہا: ‘لیکن جب ان کا الائنس ہوا تو مقبول بٹ کو پھانسی ہوئی، 1987 کے انتخابات میں دھاندلیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں ہمارے قبرستان بھر گئے، افضل گورو کو پھانسی ہوئی’۔
ان کا کہنا تھا:’جب سے پی ڈی پی بنی ہے تب سے ہم نے لوگوں کے سہارے پر اکیلے الیکشن لڑے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں عزت کے ساتھ امن بحال کرنا ہے اس ایجنڈے کو آگے لے جانے کے لئے کوئی ہمارے ساتھ ملے یانہ ملے لیکن ہم اس کے لئے پُر عزم ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہماری اسمبلی کو ایک میونسپلٹی کی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کی بات کو دہراتے ہوئے کہا: ‘اسمبلی کے اختیارات کو محدود کر دیا گیا ہے، ہماری اسمبلی کو ایک میونسپلٹی کی شکل دی گئی ہے، بقول عمر صاحب کے ہم ایک چپراسی کو ٹرانسفر نہیں کر سکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ کانگریس اور بی جے پی سرکار کے ساتھ حکومت چلائی اور 12 ہزار ایف آئی آر منسوخ کرائے، علاحیدگی پسندوں کو خطوط لکھے،فائر بندی کو ممکن کرایا لیکن آج ہم ایک قانون بھی منظور نہیں کر سکتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید، شبیر شاہ اور دوسرے قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہئے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم سری نگر میں ایک پڑھے لکھے اور دیانتدار امید وارکو کھڑا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ سری نگر کے لوگوں کو سب سے زیادہ مسائل در پیش ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘یہاں ایک ہی مکان میں چار چار کنبے رہتے ہیں اقتدار میں آنے پر ہم میریج ہالوں کی تعمیر کی طرح فلیٹ بنائیں گے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن: لوک سبھا انتخابات سے بھی زیادہ ووٹر ٹرن آئوٹ متوقع: صوبائی کمشنر کشمیر

Next Post

سری نگر 40 سال بعد لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
سری نگر 40 سال بعد لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا

سری نگر 40 سال بعد لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا

پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران معطل شدہ ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال

ٹنگڈار میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع

کپواڑہ میں ایک اور انکاؤنٹر، مژھل سیکٹر میں تصادم آرائی جاری، ایک عسکریت پسند ازجان

کپواڑہ میں ایک اور انکاؤنٹر، مژھل سیکٹر میں تصادم آرائی جاری، ایک عسکریت پسند ازجان

کشمیر میں تین جھڑپیں جاری، تین عسکریت پسند ازجان

کشمیر میں تین جھڑپیں جاری، تین عسکریت پسند ازجان

کھیلوں کا قومی دن: منوج سنہا کی کھیل شائقین کو مبارکباد

کھیلوں کا قومی دن: منوج سنہا کی کھیل شائقین کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »