• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جن طاقتوں نے ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کیں وہ جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جن طاقتوں نے ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کیں وہ جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
29/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:یشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت بدترین، شاطر اور ابن الوقت سیاسی طاقتوں کیساتھ مقابلہ ہے، جو ریاست کے لوگوں کو مذہب، زبان، رنگ و نسل اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جموں وکشمیر کے عوام کو آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کردیا ہے اور یہ لوگ آج بھی یہاں کے عوام کو کمزور کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جن طاقتوں نے ملک میں فرقہ پرست کو عام کرکے نفرت کی دیواریں کھڑی کردیں وہ لوگ اور اُن کے مقامی آلہ کار جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے حقوق سلب کردیئے اور اب ہماری شناخت، ہماری انفرادیت، ہماری وحدت اور کشمیری کو پارہ پارہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیر اہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں کے عوام کو سیاسی، جمہوری، اقتصادی اور معاشی بدحالی کے بھنور میں ڈال کر پوری طرح محتاج بنانے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں اور جموں وکشمیر کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وقت رہتے ، دشمن عناصر اور اُن کے ناپاک ارادوں اور عزائم کو سمجھ کر ان کی ناکامی میں اپنا رول بنائیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اتحاد و اتفاق اور پُرعزم رہ کر دشمن عناصر کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ لوگ نیشنل کانفرنس کے پرچم تلے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے اپنی اس آبائی جماعت کو مضبوط کریں گے تاکہ جموں وکشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کو راحت پہنچائی جائے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پسماندہ اور پچھڑے طبقوں کیلئے نیشنل کانفرنس نے جو کام کیا ہے اُس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور جو لوگ آج کل ریزویشن کے معاملے پر گمراہ کُن پروپیگنڈا چلا رہے ہیں۔

انہوں نے یہاں کے غریب اور پسماندہ طبقوں کے جذبات اور احساسات کا استحصال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا انتخابی منشور غریب عوام کو راحت پہنچانے کیلئے مرتب کیا گیا اور ہمارے جماعت سے وابستہ ہر ایک فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے راحت کاری کے ایجنڈا کو گھر گھر پہنچائیں اور لوگوں کو اپنے منشور سے آگاہ کریں۔

پارٹی صدر نے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور بے لوث حامیوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے مل کرکام کریں اور پارٹی کی شاندار و بھاری اکثریت سے کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

معروف اسکالر، قانون دان و مصنف اے جی نورانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Next Post

سرینگر میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
سرینگر میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

سرینگر میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

پی ڈی پی نے جموں کے آٹھ امیدواروں کی فہرست جاری کی

پی ڈی پی نے جموں کے آٹھ امیدواروں کی فہرست جاری کی

کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں طغیانی

کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں طغیانی

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

این سی نے جموں کشمیر میں الیکشن حرام حلال شروع کیا : محبوبہ مفتی

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

ظلم اور ناانصافی کیخلاف جنگ کسی ایک فرد کی لڑائی نہیں: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »