امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 اگست : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعہ کو آٹھ اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔
پی ڈی پی کی فہرست کے مطابق ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا کو جموں مشرقی حلقہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے، رجت گپتا جموں ویسٹ کے لیے، جموں شمالی کے لیے درشن منگوترا، بنی کے لیے رومیش چندر ورما، بلاور کے لیے اختر علی، بسولی کے لیے جوگندر سنگھ، ہیرا نگر کے لیے وشال سالگوترا اور وجے پور اسمبلی حلقہ کے لیے بچن لال کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔









