• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں طغیانی

کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں طغیانی

by امت ڈیسک
30/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے جہاں دریائوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے وہیں ندی نالوں میں طغیانی سی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 3 ستمبر تک بیشتر مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 30 اگست کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد 2 اور 3 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 سے 6 ستمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 7 اور 8 ستمبر کو جموں خطے میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران خطرناک مقامات پر سیلانی ریلے، زمین کھسکنے، چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

ادھر نامساعد موسمی صورتحال کے بیچ گاندربل ضلع انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ضلع کے لوگوں خاص طور پر کنگن ضلع سب ڈویژن، لار،والٹر، والی وار،چونٹ والی وار، چن تھن گلاب پورہ اور ضلع کے بالائی علاقوں کے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں،پہاڑیوں اور ان جگہوں پر جانے سے احتراز کریں جہاں سیلابی ریلے آنے یا مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 39.2 ملی میٹر اور 28.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں 17.7 ملی میٹر جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لگاتار بارشوں کے نتیجے میں شہر و گام کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی جمع ہوا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں کا چلنا پھرنا از بس مشکل ہوگیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی نے جموں کے آٹھ امیدواروں کی فہرست جاری کی

Next Post

این سی نے جموں کشمیر میں الیکشن حرام حلال شروع کیا : محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

این سی نے جموں کشمیر میں الیکشن حرام حلال شروع کیا : محبوبہ مفتی

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

ظلم اور ناانصافی کیخلاف جنگ کسی ایک فرد کی لڑائی نہیں: عمر عبداللہ

کانگریس کشمیر میں این سی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائے گی: وقار رسول

وقار رسول وانی کو 12 سالہ پرانے کیس میں پانچ ماہ قید کی سزا

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

حکومت نے 7پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

جموں و کشمیر میں جامع تعلیم کے لیے نئے نصاب اپنائیں، اساتدہ کو ایل جی منوج سنہا کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »