• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

کشمیر کے مفاد کے خلاف فیصلے عالمی سطح پر اجاگر کیے جائیں گے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
05/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو زور دیتے ہوئے کہ ’’آنے والے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات ایک اہم موقع (فراہم کرتے) ہیں جس سے گزشتہ پانچ برسوں میں خطے کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔‘‘ عمر عبداللہ، جو وسطی کشمیر کی دو اسمبلی نشستوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی اور ان کے اتحادی کانگریس مضبوط فتح حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بڈگام میں نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ ان کا بڈگام اور گاندربل دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنا این سی کی طاقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بڈگام سے میرا انتخاب لڑنے کا فیصلہ این سی کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر یہاں ہماری پوزیشن کے بارے میں کوئی شک ہوتا تو میرے ساتھی مجھے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے نہ کہتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’این سی پورے خطے میں ایک غالب قوت ہے، جس میں بارہمولہ، سرینگر اور اننت ناگ جیسے اہم حلقے شامل ہیں۔‘‘

عمر عبداللہ، جنہوں نے ایک دن پہلے گاندربل سے اپنی نامزدگی داخل کی تھی، نے اعتماد ظاہر کیا کہ این سی – کانگریس اتحاد جموں و کشمیر کے تمام حلقوں میں فتح حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا: ’’پورے جموں و کشمیر میں این سی کی لہر ہے۔‘‘ اور کانگریس کے ساتھ این سی کا اتحاد ان کے جیتنے کے امکانات کو مزید مضبوط کرے گا۔

پارٹی کے منشور کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ ’’این سی کا مقصد 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے خلاف کیے گئے اقدامات سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارا منشور واضح ہے۔ ہم پچھلے پانچ برسوں میں جموں کشمیر کے خلاف کیے گئے فیصلوں کا پیغام دنیا تک پہنچائیں گے۔‘‘

عمر عبداللہ نے ’’خطے میں حالیہ برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے بدانتظامی اور کرپشن کے معاملات‘‘ کی بھی تحقیقات کرانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران جو بدانتظامی، کرپشن اور دیگر بے ضابطگیاں ہوئیں، ہماری حکومت ان کی چھان بین کرے گی۔‘‘ حلقہ بندی پر بات کرتے ہوئے عمر نے تسلیم کیا کہ ’’یہ تبدیلیاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں کی گئی ہیں۔‘‘ تاہم، انہوں نے این سی کی کامیابی کے بارے میں پرامیدی ظاہر کی اور کہا کہ ’’این سی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں دو نشستیں جیتی تھیں، حالانکہ کوئی بائیکاٹ نہیں ہوا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’بات کی جا رہی تھی کہ این سی تبھی جیتتی ہے جب بائیکاٹ ہوتا ہے، لیکن حالیہ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے اور ہم نے پھر بھی دو نشستیں جیت لیں۔‘‘

دوسری جانب، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنما غلام نبی لون ہنجورہ نے عمر عبداللہ کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی اپنی سیاسی حمایت پر عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہانجورہ نے کہا: ’’اگر عمر عبداللہ کو واقعی یقین ہوتا کہ انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے تو وہ دو مختلف سیٹوں سے الیکشن لڑنے کی ضرورت محسوس نہ کرتے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ

Next Post

قاضی گنڈ حادثہ میں ایک شخص ازجان ، دوسرا زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
قاضی گنڈ حادثہ میں ایک شخص ازجان ، دوسرا زخمی

قاضی گنڈ حادثہ میں ایک شخص ازجان ، دوسرا زخمی

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

پونچھ میں 'حادثاتی' گولی چلنے سے سی آئی ایس ایف کانسٹیبل زخمی

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میرواعظ گھر میں نظر بند، جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

سری نگر پولیس نے غلط معلومات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرنے پر ‘بدنام زمانہ’ مجرم کے اہلخانہ کے خلاف کارروائی کی

اسمبلی انتخابات :عمر عبداللہ کا مرکز پر اُن کے خلاف سازش کرنے کا الزام

اسمبلی انتخابات :عمر عبداللہ کا مرکز پر اُن کے خلاف سازش کرنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »