• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اشتعال انگیز تقریر پر نیشنل کانفرنس کے ایک ورکر کے خلاف کارروائی

اشتعال انگیز تقریر پر نیشنل کانفرنس کے ایک ورکر کے خلاف کارروائی

by امت ڈیسک
08/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
گاندربل: گاندربل انتظامیہ نے اشتعال انگیز تقریر پر نیشنل کانفرنس کے ایک کارکن اور سابقہ سرپنچ کے خلاف سخت نوٹس لیا ہے، جہاں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے نوڈل افسر نے مذکورہ ورکر کے خلاف ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو عمر عبد اللہ جو کہ گاندربل حلقے کے امیدوار ہیں۔ ان کو شیر پتھری علاقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنا تھا مگر اس دوران عمر عبد اللہ کی موجودگی میں ہی پارٹی کے ایک سینئر ورکر اور سابقہ سرپنچ محمد اشرف گنائی تقریر کر رہے تھے، انہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ ”وہ پارٹی جھنڈے کے لئے جان دے بھی سکتے ہیں اور کسی کی جان لے بھی سکتے ہیں۔ اس تقریر کا ویڈیو فوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔”

اس حوالے سے نوڈل افسر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کمپلینٹ منیجمنٹ مشتاق احمد نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے محمد اشرف گنائی کے ایم سی سی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

مذکورہ این سی ورکر کے اس اشتعال انگیز بیان پر پی ڈی پی نے این سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے کے امید وار بشیر میر نے بھی محمد اشرف گنائی کے اس بیان پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشرف گنائی نے پارٹی کے نائب صدر کی موجودگی میں ایسا بیان دیا ہے جو سراسر غلط ہے۔

انہوں نے اسے افسوسناک بیان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس پارٹی، حلقے میں ہار کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ اس لئے وہ اس طرح کے غیر مہذبانہ بیان دے رہے ہیں. دریں اثنا این سی کے عہدے داروں نے مذکورہ ورکر کے بیان کو غیر دانستہ طور پر دیا گیا بیان قرار دیا۔ حالانکہ اشرف گنائی کے الفاظ پر فوراً ہی عمر عبداللہ نے ان کو روک دیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری سڑک حادثے میں دو نوجوان ازجان، چار زخمی

Next Post

جموں کا ہندو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں کا ہندو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا: فاروق عبداللہ

جموں کا ہندو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا: فاروق عبداللہ

بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے چھٹی فہرست جاری کی

بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے چھٹی فہرست جاری کی

شوپیاں میں AIP اور PDP کارکنوں میں جھڑپ ؛ پی ڈی پی امیدوار یاور بانڈے زخمی

شوپیاں میں AIP اور PDP کارکنوں میں جھڑپ ؛ پی ڈی پی امیدوار یاور بانڈے زخمی

انسداد دراندازی آپریشن: راجوری میں دو عسکریت پسند مارے گئے، دو اے کے 47، پستول برآمد: فوج

انسداد دراندازی آپریشن: راجوری میں دو عسکریت پسند مارے گئے، دو اے کے 47، پستول برآمد: فوج

لوگوں نے لگاتار تیسری بار این ڈی اے پر بھروسہ کیا: پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی 14ستمبر کو جموں میں چناوی ریلیوں سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »