امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 ستمبر: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری کے چک تاپر علاقے میں ہفتہ کو جاری مسلح تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے کیونکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ کل پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی طرف پہنچے تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فائرنگ شروع ہو گئی۔(جی این ایس)









