• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ایم مودی کا جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ

پی ایم مودی کا جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ

by امت ڈیسک
14/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ، جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ڈوڈہ ضلع میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف موضوعات اور مسائل پر بات کرتے ہوئے این سی، پی ڈی پی اور کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی۔

پی ایم مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا کام بی جے پی ہی کرے گی۔ انہوں نے کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ اب یہ آئین کو اپنے جیب میں رکھتے ہیں۔ ورنہ کیا مقصد تھا کہ جموں و کشمیر میں دو آئین تھے جس سے یہاں کے لوگوں کو مرکزی اسکیموں کا فائدہ نہیں پہنچتا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ” آپ کو وہ وقت یاد ہوگا جب دن ختم ہوتے ہی یہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا جاتا تھا۔ حالات ایسے تھے کہ مرکز کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ بھی لال چوک جانے سے ڈرتے تھے۔ جموں و کشمیر میں اب دہشت گردی اپنی سانسیں لے رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ” ایک وقت تھا جب یہاں کے نوجوان بہتر تعلیم کے لیے ملک کی دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور تھے، آج میڈیکل کالج ہو، ایمس ہو یا IIT، جموں وکشمیر میں سیٹیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ اب ہماری بی جے پی جے اینڈ کے یونٹ نے پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا روزگار یوجنا کا اعلان کیا ہے، اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یہاں پر کالج جانے والے نوجوانوں کو بھی سفری الاؤنس دیا جائے گا۔ بی جے پی ایک ایسا جموں و کشمیر بنانے جا رہی ہے جو دہشت گردی سے پاک ہو گا اور سیاحوں کے لیے جنت ہو گا۔ مرکز کی بی جے پی حکومت یہاں رابطے کو بھی مضبوط کر رہی ہے تاکہ سیاحت کو مزید وسعت ملے اور آپ لوگوں کے لیے سفر کرنا آسان ہو جائے۔ ”

میں آپ کے اس پیار اور احسان کا بدلہ آپ اور ملک کے لیے دو تین گنا محنت کرکے چکاؤں گا۔ ہم مل کر ایک محفوظ اور خوش حال جموں و کشمیر بنائیں گے اور یہ مودی کی ضمانت ہے۔ ہم نے 2014 میں مرکز میں برسراقتدار آنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں نوجوان قیادت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست نے جموں و کشمیر کو "کھوکھلا” کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے مزید کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات مرکز کے زیر انتظام علاقے کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

اس بار جموں و کشمیر کے انتخابات جموں و کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ آزادی کے بعد سے، ہمارے پیارے جموں و کشمیر کو بیرونی طاقتوں نے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بعد، خاندانی سیاست نے اس خوبصورت ریاست کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے یہاں اپنے بچوں کی پرواہ نہیں کی، ان سیاسی پارٹیوں نے اپنے ہی بچوں کو پروموٹ کیا ہے اور آپ کو گمراہ کر کے اپنے خاندانوں کو فروغ دینے والی پارٹیاں مزے کر رہی ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہاں 2000 کے بعد پنچایتی انتخابات نہیں ہوئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

منڈی میں سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد جھلس گئے

Next Post

فوج نے کشتواڑ میں ہلاک جوانوں کو خراج پیش کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
فوج نے کشتواڑ میں ہلاک جوانوں کو خراج پیش کیا

فوج نے کشتواڑ میں ہلاک جوانوں کو خراج پیش کیا

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

جب بی جے پی کی سیٹیں کم پڑ جائیں گی تب انہیں پی ڈی پی میں خرابی نظر نہیں آئے گی: عمر عبداللہ

پونچھ میں  سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع

پونچھ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع

پلوامہ کے نجی اسپتال میں خاتون کی علاج کے دوران موت، رشتہ داروں نے طبی لاپرواہی کا لگایا الزام

پلوامہ کے نجی اسپتال میں خاتون کی علاج کے دوران موت، رشتہ داروں نے طبی لاپرواہی کا لگایا الزام

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

کشمیر مسئلہ کا فیصلہ کشمیر کے لوگ کریں گے: انجینئر رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »