• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں سیکولر حکومت ہوگی اور پی ڈی پی اس کا حصہ ہوگی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
26/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کسی بھی سیکولر حکومت کی حمایت کرے گی۔ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے یہ بات جموں میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ روڈ شو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک سیکولر حکومت بنے گی اور یہ پی ڈی پی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کے سلسلے میں سیاست کی۔ کشمیر میں جن لوگوں کو بی جے پی جیتنے میں مدد کر رہی ہے ان لوگوں کو نہ صرف پیسہ مل رہا ہے بلکہ انتظامیہ کی حمایت بھی مل رہی ہے۔ ایسے لوگوں کے جلسوں میں آزادی کے نعرے لگتے ہیں لیکن کچھ نہیں کیا جا رہا۔ کشمیر کے ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں، لیکن بی جے پی صرف ان لوگوں کو نکال رہی ہے جن سے اسے امید ہے کہ وہ انتخابات جیت کر حکومت بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔

محبوبہ مفتی اسمبلی انتخابات کے درمیان دو روزہ دورے پر پہلی بار جموں پہنچی تھیں۔ انہوں نے سانبہ اور آر ایس پورہ میں جلسوں سے خطاب کیا۔ شام کو پرانے شہر میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے جموں کے لوگوں سے کہا کہ وہ جموں ایسٹ سے پارٹی امیدوار آدتیہ گپتا کی حمایت کریں اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

روڈ شو کا آغاز پریڈ سے ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا رگھوناتھ بازار پہنچا۔ اس دوران عوام اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محبوبہ مفتی نے لوگوں سے بی جے پی کے نظریہ کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی۔ قبل ازیں آر ایس پورہ میں منعقدہ جلسہ عام میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ہندو ۔ مسلم کو تقسیم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں جموں و کشمیر میں تمام افسران کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے۔ جموں و کشمیر بجلی پیدا کرتا ہے، وہ پورے ملک کو دیتے ہیں۔ ہمیں مہنگے داموں پر بجلی مل رہی ہے۔ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی وجہ سے بجلی کے بل آسمان کو چھو رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

Next Post

کشمیر میں 26 ستمبر کی شام سے27 ستمبر کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں 26 ستمبر کی شام سے27 ستمبر کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

دفعہ 370 آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی وراثت ہے: عمر عبداللہ کا رامبن میں عوامی اجتماع سے خطاب

سری نگر میں کم ووٹر ٹرن آئوٹ کے لئے کسی حد تک مرکز قصور وار ہے: عمر عبداللہ

صدر جمہوریہ سیاچن دورے کے لئے لیہہ پہنچیں

صدر جمہوریہ سیاچن دورے کے لئے لیہہ پہنچیں

انجینئر رشید کو  مرکز سے خصوصی رعایات مل رہی ہیں: عمر عبداللہ

انجینئر رشید کو مرکز سے خصوصی رعایات مل رہی ہیں: عمر عبداللہ

جاپان میں 46 برس بعد سزائے موت کا ملزم بری

جاپان میں 46 برس بعد سزائے موت کا ملزم بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »