امت نیوز ڈیسک //
جموں، 28 ستمبر : ہفتہ کو ڈوڈہ ضلع کے گارسو علاقے میں سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک آلٹو کار جس کی رجسٹریشن نمبر Jk17A 4753 تھی اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور چناب ندی میں گر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دونوں لاشوں کو چناب سے نکالا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران حسین اور سمیہ بانو ساکنہ سرور دراب شالہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے اور زخمی خاتون کی شناخت اقراء بانو دختر عمران حسین ساکنہ سرور، دراب شالہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔(جی این ایس )









