امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے رینگپتھ کرال گنڈ علاقے میں ٹریکٹر الٹنے سے ایک 28 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور ٹریکٹر پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں وہ رینگ پاتھ کرالگنڈ کے باغات میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔
متوفی کی شناخت عرفان احمد راتھر ولد محمد مختار راتھر ساکن ساہی پورہ قاضی آباد کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







