• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مرکز کے ساتھ بہتر تعلقات جموں و کشمیر کے لیے اچھے رہیں گے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے، این سی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

by امت ڈیسک
10/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ کیلئے عمر عبداللہ کا نام تقریباً طے ہوگیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی نے انہیں اپنا سربراہ نامزد کیا۔ اس بات کی جانکاری سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت اتحادی پارٹیوں کی ایک میٹنگ جمعے کو سرینگر میں منعقد ہوگی جس میں عمر عبداللہ کو اتحاد کی پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا جا ئے گا۔ اس رسمی کارروائی کے بعد یہ اتحاد حکومت سازی کیلئے راج بھون سے رابطہ قائم کرے گا۔

عمر عبد اللہ کانگریس کی حمایت کے ساتھ یونین ٹریٹری کی حیثیت سے جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس مخلوط حکومت کے پاس 48 سیٹیں ہوں گی، نیز ان آزاد امیدوار کی حمایت بھی حاصل ہوگی جو آج نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں۔

وہیں این سی اور کانگریس اتحاد جمعہ کو ایک مشترکہ میٹنگ کرے گا تاکہ عمر کو اتحاد کا رہنما اور اگلی حکومت کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق این سی-کانگریس قائدین ہفتہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کریں گے اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ جموں و کشمیر میں کم و بیش چھ سال کے بعد ایک عوامی حکومت قائم ہوررہی ہے حالانکہ یہ حکومت سابق نظام حکومت سے مختلف ہوگی کیونکہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا یکطرفہ طور خاتمہ کیا اور ریاست کا تنزل مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت سے کیا جبکہ لداخ خطے کو جموں و کشمیر سے الگ کردیا۔ نیشنل کانفرنس سربراہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیکر ثابت کیا کہ عوام مرکزی حکومت کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مجھے نہیں لگتا ہے کہ عمر عبداللہ سے کوئی بہتر لیڈر ہوسکتا ہے: تنویر صادق

Next Post

جموں وکشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ختم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

جموں وکشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ختم

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر امریکہ کا رد عمل،کہا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پھلتی پھولتی جمہوریت کا سنگ بنیاد‘

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر امریکہ کا رد عمل،کہا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پھلتی پھولتی جمہوریت کا سنگ بنیاد‘

سی ای او  نے ایل جی  کو نو منتخب اسمبلی اراکین  کی فہرست پیش کی

سی ای او نے ایل جی کو نو منتخب اسمبلی اراکین کی فہرست پیش کی

نتائج سامنے آنے کے بعد ہی حمایت دینے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے :التجا مفتی

التجا مفتی کا این سی کارکنان پر غنڈہ گردی کرنے کا الزام

بینک فراڈ کیس میں مزید 3.40کروڑ روپیہ کی جائیداد ضبط :ای ڈی

بینک فراڈ کیس میں مزید 3.40کروڑ روپیہ کی جائیداد ضبط :ای ڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »