• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

طویل غیر جمہوری نظام ختم,اب 90منتخب عوامی نمائندے عوام کیلئے دستیاب ہونگے:ڈاکٹر فاروق

by امت ڈیسک
12/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر//اسمبلی انتخابات میں جیت کا سہرا پارٹی کارکنوں اور عوام کے سرباندھتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے اشتراک اور تعاون کے بغیر یہ تاریخی جیت کسی بھی صورت میں ممکن نہیں تھی۔ نیشنل کانفرنس واحد ایسی سیاسی جماعت ہے ، جو یہاں کے عوام کی آبائی جماعت ہے اور جس کی جڑیں تینوں خطوں کے کونے کونے میں پیوست ہے۔ انہوں نے پارٹی کے نومنتخب ممبرانِ اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں۔ جموںوکشمیر کے عوام نے گذشتہ10سال سے جن کٹھن مشکلات کا سامنا کیا ہے اُن سے نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کشمیری عوام نے گذشتہ10سال خصوصاً گذشتہ5سال سے جو کچھ سہا ہے وہ ایک درد بھری داستان ہے۔ ظلم و ستم، دھونسو دباﺅ، مہنگائی، معیشی بدحالی، بے روزگاری اور غیر یقینی صورتحال سے لوگ بے بس ہوگئے تھے۔ غیر جمہوری نظام میں عوام کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی تھی، غیر مقامی افسر شاہی ذاتی عیش و عشرت میں محو تھے جبکہ عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں تھا۔ ان برسوں کے دوران حکومت کا ہر ایک فیصلہ عوام کُش اور عوام مخالف ہوتا تھا، نیز عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے طویل غیر جمہوری نظام کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب مٹھی بھر افراد کے بجائے 90ممبران اسمبلی لوگوں کے مسائل و مشکلات سننے اور ان کا سدباب کرانے کیلئے دستیاب ہونگے ۔ عوام نے اپنی قیمتی ووٹوں کے ذریعے اپنے اپنے نمائندوں کو چُنا ہے اور ہر ایک چُنے ہوئے نمائندے کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی راحت رسانی کیلئے خود کو دستیاب رکھیں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قیام پذیر رہ کر لوگوں کے مسائل ومشکلات اُجاگر کرائیں اور ان کا سدباب کرانے میں پیش پیش رہیں۔ اس دوران عوامی وفود، پارٹی عہدیداروں ، عہدیداروں ، کارکنوں، پارٹی لیڈران ، معزز شہریوں ، مختلف انجمنوں کے نمائندوں اور نو منتخب ممبرانِ اسمبلی نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کو مبارکباد دینے کیلئے اُن کی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ پر آئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مرکز مناسب وقت پر جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرے گا: جی کشن ریڈی

Next Post

منوج سنہا نے آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
منوج سنہا نے آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

منوج سنہا نے آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

اننت ناگ میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک تباہ، تین گرفتار: پولیس

اننت ناگ میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک تباہ، تین گرفتار: پولیس

150 ملی ٹینٹ دراندازی کی فراق میں تیار:آئی جی بی ایس ایف

150 ملی ٹینٹ دراندازی کی فراق میں تیار:آئی جی بی ایس ایف

ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں فیکس کے ذریعے حکومت بنانے کی کوشش کی گئی تھی، اب ایسا نہیں ہوگا: عمر عبداللہ

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کا قتل

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »