• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیاں :غیر مقامی شہری کا گولی مار کر قتل، وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

by امت ڈیسک
18/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جنوبی ضلع شوپیاں کے وندانہ ملہورہ علاقے میں جمعے کی صبح نامعلوم ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی شہری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔پولیس نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے وندانہ ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی غرض سے کھیت پر گئے کہ اس دوران ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان ساکن باگل پورہ بہار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔

حکام نے بتایا کہ جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی خاطر وندانہ ملہورہ شوپیاں گئے اور وہاں پر ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان نامی شخص پر فائرنگ کی ۔ان کے مطابق چند مقامی افراد نے کھیت میں صبح سویرے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مہلوک غیر مقامی شہری کے جسم پر گولیوں کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے وندانہ ، ملہورہ ، زینہ پورہ شوپیاں اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

مہلوک اشوک کمار چوہان کے ساتھی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جمعے کی صبح سات بجے کے قریب پانچ غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی خاطر وندانہ ملہورہ شوپیاں گئے۔انہوں نے کہاکہ اشوک کمار چوہاں آٹھ بجے تک ہمارے ساتھ ہی تھا اور وہ دوسری جانب مکی کاٹنے گیا۔ان کے مطابق جب ایک گھنٹے تک وہ واپس نہیں آیا تو ہمیں فکر ہوئی اور اس کی تلاش شروع کی اور بعدازاں پتہ چلا کہ اس سے گولی ماری گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہلوک اشوک کمار چوہان نے اپنے پیچھے تین بچوں کو چھوڑا ہے۔

بتادیں کہ رواں سال یہ ٹارگیٹ کلنگ کا تیسرا واقع ہے۔ فروری مہینے میں شہید گنج سری نگر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو غیر مقامی شہریوں پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جبکہ اپریل کے مہینے میں جبلی پورہ بجبہاڑہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی مزدور کا قتل کیا گیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں نے متعدد غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی کی قرارداد،عمر عبداللہ کو تنقید کا سامنا

Next Post

جموں وکشمیر حکومت نے نو منتخب وزرا کو قلمدان مختص کئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
جموں وکشمیر حکومت نے نو منتخب وزرا کو قلمدان مختص کئے

جموں وکشمیر حکومت نے نو منتخب وزرا کو قلمدان مختص کئے

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

این سی سینئر لیڈرمبارک گل جموں کشمیر اسمبلی کے عارضی اسپیکر مقرر

این سی سینئر لیڈرمبارک گل جموں کشمیر اسمبلی کے عارضی اسپیکر مقرر

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لیں گے: فاروق عبداللہ

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھیں، غیر اسلامی عقائد و نظریات سے دور رہیں: میرواعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »