• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 پر رکن اسمبلی، ممبر پارلیمنٹ کے درمیان لفظی جنگ

دفعہ 370 پر رکن اسمبلی، ممبر پارلیمنٹ کے درمیان لفظی جنگ

by امت ڈیسک
01/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : دفعہ 370 اور جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما اور پلوامہ سے منتخب رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے سینئر رہنما، سرینگر پارلیمانی نشست سے منتخب ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کے درمیان آن لائن گرما گرم بحث نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے سیاسی موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرہ نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ روح اللہ نے پارلیمنٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کی مذمت میں کوئی قرارداد پیش کیوں نہیں کی؟ جو کہ 2019 کے اس تاریخی فیصلے کے بعد کی جا سکتی تھی۔ پرہ نے کہا کہ ’’آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف (پارلیمنٹ میں) قرارداد ایک مضبوط علامتی پیغام ہوتا۔‘‘ وحید پرہ نے مزید سوال کیا کہ ’’روح اللہ نے شراب کی فروخت پر پابندی کے بل کو پیش کیا، مگر آرٹیکل 370 کے معاملے پر خاموش رہے۔‘‘

روح اللہ نے پرہ کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 پر بل پیش کرنا بی جے پی اکثریت والی پارلیمنٹ میں نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا، اور انہوں نے حقیقت پسندانہ حکمت عملی اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ اقتدار کا راستہ نہیں بلکہ اصول کا سوال ہے۔‘‘

پرہ نے جواب میں این سی پر ’’کمزور اور مصلحت پسندانہ‘‘ رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’این سی اب بی جے پی کے سامنے سرجھکائے ہوئے ہے، جو کہ عوام کے لیے مایوس کن ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کر کے انڈیا بلاک کی حمایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

دونوں رہنماؤں – ایم ایل اے وحید پرہ و ایم پی آغا – کے درمیان اس آن لائن بحث نے پارلیمنٹ اور اسمبلی میں نمائندگی کے کردار پر اختلافات کو اجاگر کیا، جس کے بارے میں دونوں رہنما اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان، تین دکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

Next Post

میرے بھائی دیویندر سنگھ رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ رانا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
میرے بھائی دیویندر سنگھ رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ رانا

میرے بھائی دیویندر سنگھ رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ رانا

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

نوجوانوں میں آن لائن جوے کا بڑھتا رجحان قابل تشویش، سرکار ان اپیس پر پابندی عائد کرے: میرواعظ

دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا

دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا

اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

بڈگام میں دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ،دونوں زخمی

خانیار سری نگر میں جھڑپ شروع

خانیار سری نگر میں جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »