امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 02 نومبر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شانگس لارنو جنگلاتی علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری مسلح تصادم میں دو نامعلوم جنگجو مارے گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ شانگس لارنو کے جنگلاتی علاقے میں آپریشن کے دوران اب تک دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔(جی این ایس )











