• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خانیار جھڑپ :لشکر کمانڈر مارا گیا : پولیس

خانیار جھڑپ :لشکر کمانڈر مارا گیا : پولیس

by امت ڈیسک
02/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے خانیار علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں پاکستانی نژاد عسکریت پسند مارا گیا۔ تصادم میں دو پولیس اہلکار اور 2 سی آر پی ایف جوان بھی زخمی ہوگئے، جنہیں زخمی حالت میں فائرنگ کے مقام سے منتقل کیا گیا اور فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

آئی جی پی کشمیر، وی کے بردی نے مارے گئے عسکریت پسند، جس کی جھلسی ہوئی لاش انکاؤنٹر سائٹ سے برآمد کی گئی ہے، کی شناخت پاکستان کے رہنے والے عثمان المعروف چھوٹا ولید کے طور پر کی ہے۔

عسکریت پسند کا تعلق لشکر طیبہ کی زیلی شاخ ٹی آر ایف کے ساتھ بتایا جا رہا ہے۔ سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عسکریت پسند نومبر 2023میں پولیس انسپکٹر مسرور احمد وانی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ عثمان کی لاش کو قانونی و طبی لوازمات کے لیے سیکورٹی ایجنسیز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

حکام نے بتایا کی کہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں نے مخصوص انٹیلی جنس رپورٹس، جس میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی نشاندہی کی تھی تھی، کے بعد خانیار علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن ہفتہ کی صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے خانیار کے کچھ حصوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم کا آعاز کیا تھا، جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچے، چھپے ہوئے افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کی، جس کے جواب میں سیکوریٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد انکاونٹر شروع ہوگیا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ ازجان،آپریشن جاری

Next Post

گاندربل سڑک حادثے میں خاتون ازجان،دو راہگیر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
Next Post
گاندربل سڑک حادثے میں خاتون ازجان،دو راہگیر زخمی

گاندربل سڑک حادثے میں خاتون ازجان،دو راہگیر زخمی

ست شرما جموں و کشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر مقرر

ست شرما جموں و کشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر مقرر

ٹی آر سی سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، دس افراد زخمی

ٹی آر سی سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، دس افراد زخمی

وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف کینیڈا کے الزامات کو مسترد کر دیا، ہائی کمیشن کے اہلکار کی سرزنش کی

وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف کینیڈا کے الزامات کو مسترد کر دیا، ہائی کمیشن کے اہلکار کی سرزنش کی

ڈپٹی کمشنر سری نگر نے گرینیڈ حملے کے متاثرین میں امداد تقسیم کی

ڈپٹی کمشنر سری نگر نے گرینیڈ حملے کے متاثرین میں امداد تقسیم کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »