امت نیوز ڈیسک //
بڈگام: وسطی ضلع بڈگام میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے بیروہ علاقے میں ایک رہائشی مکان کی تلاشی لی۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے بیروہ علاقے میں ایک شخص جس کی شناخت عمر احمد شیخ ولد فاروق احمد شیخ ساکن کنڈورہ کے طور پر کی گئی ہے، کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔
اہلکار نے مزید کہا کہ یہ تلاشی 2021 کی ایف آئی آر نمبر 13 کے سلسلے میں لی گئی، جو ایس آئی اے کی جانب سے درج کی گئی تھی۔ ایجنسی نے اس تلاشی کے لیے خصوصی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیا تھا۔











