• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی: جاوید رانا

ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی: جاوید رانا

by امت ڈیسک
22/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جل شکتی کے وزیر جاوید رانا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور تمام متعلقین کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کو بھی منظوری دی ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ایل جی کے خطاب پر بات چیت ہوئی اور اس خطاب کو منظوری دی گئی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘بے روزگاری جو ایک معاملہ ہے، کو دور کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے تمام وزرا کو ہدایات دیں کہ وہ اس ضمن میں اپنے اپنے محکموں میں کام شروع کریں’۔
جاوید رانا نے کہا کہ آنے والے دو مہینوں میں جو چیزیں ہمارے الیکشن منشور میں تھیں، کو سامنے لایا جائے گا اور ان کو عملی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا الیکشن منشوراب ایک گورنمنٹ دستاویز بن گیا ہے۔
مختلف مضامین کے لئے ریفر کئے گئے لیکچررز پوسٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘کابینی میٹنگ میں الگ الگ مضامین کے متعلق بات نہیں ہوئی البتہ ایس ایس بی اور جے کے پی ایس سی کو ریفر کئے جانے والے پوسٹوں کے بارے میں بات ہوئی’۔
انہوں نے کہا کہ ایک ٹائم فریم میں ان پوسٹوں کو مشتہر کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔
ریزرویشن پالیسی کے متعلق آغا روح اللہ کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف وزیر نے کہا: ‘اس ضمن میں کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکئیل دی جائے گا جو تمام متعلقین کے ساتھ بات کرے گی اور جو بھی عوام کے مفاد میں ہوگا وہ کیا جائے گا’۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ڈیلی ویجروں اور ایج ریلگزیشن کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ واقع کی تحقیقات کی جانی چاہیے : میرواعظ عمر

Next Post

سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد

سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد

بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس

بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا: ڈائریکٹر ایجوکیشن

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا: ڈائریکٹر ایجوکیشن

وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرینکا گاندھی کی بڑی جیت، پارلیمنٹ پہنچنے والی گاندھی خاندان کی 9ویں رکن بنیں

وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرینکا گاندھی کی بڑی جیت، پارلیمنٹ پہنچنے والی گاندھی خاندان کی 9ویں رکن بنیں

منشیات کی وبا پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی: آئی جی پی کشمیر

منشیات کی وبا پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی: آئی جی پی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »