• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں زائد از 50 مقامات پر چھاپوں کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین اور مشتبہ افراد گرفتار، قابل اعتراض مواد ضبط :پولیس

جموں میں زائد از 50 مقامات پر چھاپوں کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین اور مشتبہ افراد گرفتار، قابل اعتراض مواد ضبط :پولیس

by امت ڈیسک
26/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں پولیس نے ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس دوران متعدد بالائی ورکروں کو دھر دبوچا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ راجوری ، پونچھ، ادھم پور اور ریاسی میں 50مقامات پر کریک ڈاون کے دوران اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیاگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹ معاونین اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا جس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چھاپہ ماری ملی ٹینٹ تنظیموں کی مدد و اعانت بشمول لاجسٹک سپورٹ، بھرتی ، اسلحہ وگولہ بارود پہنچانا اور رقوم کی فراہمی میں سہولیات کاری فراہم کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا مقصود تھا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ راجوری ضلع میں درہال، تھانہ منڈی، کالاکوٹ، منجاکوٹ اور درمشالہ میں نو مقامات پر ڈالے گئے، پونچھ ضلع میں سرنکوٹ، منڈی ، مینڈھر اور گرسائی کے 12مقامات پر سرچ آپریشن چلایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھاپہ ماری تھانہ منڈی اور راجوری پولیس اسٹیشن میں درج دو کیسوں کے سلسلے میں ڈالے گئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ مقدمات سرحدی ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹ تنظیموں بشمول، جیش، لشکر طیبہ جیسی کالعدم تنظیموں سے منسلک ہیں جو ملی ٹینسی کو منظم کرنے اور تخریبی سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر بالائی ورکروں کو فعال کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ادھم پور ضلع میں 25مقامات جن میں بسنت گڑھ، رائے چیک، چکا ، کاڑواہ ، مورا، کنڈ ، کھینڈ، لودھرا اور ریاسی ضلع میں پونی، گلاب گڑھ، ارناس، پناسہ، اور مورا چسانہ میں درجہ ایف آئی آر زیر نمبر 27/24کے سلسلے میں ڈالے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین اور مشتبہ ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بشمول، الیکٹرانک آلات، اہم کاغذات، نقدی کے ساتھ ساتھ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ چھاپہ ماری کے دوران بے گناہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے اس حوالے سے احتیاط سے کام لیا گیا ۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران ضبط کئے گئے مواد اور معلومات کی بنیاد پر تحقیقات جاری رہے گی۔

پولیس آفیسر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ افراد کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو جانکاری فراہم کریں۔

انہوں نے کہاکہ ملی ٹینسی کے خاتمے کے لئے جموں وکشمیر پولیس انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آر ٹی سی گاڑیوں کوسری نگر کے داخلی راستوں پر روکنے سے یومیہ چار لاکھ روپیہ کا نقصان ہو رہا ہے :منیجنگ ڈائریکٹر

Next Post

جی ایچ آر ٹی انڈیا نے جی ڈی سی سوپور میں "ڈرگ فری سوپور” پروگرام کا انعقاد کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جی ایچ آر ٹی انڈیا نے جی ڈی سی سوپور میں "ڈرگ فری سوپور” پروگرام کا انعقاد کیا

جی ایچ آر ٹی انڈیا نے جی ڈی سی سوپور میں "ڈرگ فری سوپور" پروگرام کا انعقاد کیا

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

گاندربل سڑک حادثے میں میں دو فوجی اہلکار زخمی

مسلم مخالف اقدامات ملک کے سیکولر کردار کیلئے سمِ قاتل: نیشنل کانفرنس

مسلم مخالف اقدامات ملک کے سیکولر کردار کیلئے سمِ قاتل: نیشنل کانفرنس

پاکستان: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کر دیا

پاکستان: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »