• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلم مخالف اقدامات ملک کے سیکولر کردار کیلئے سمِ قاتل: نیشنل کانفرنس

مسلم مخالف اقدامات ملک کے سیکولر کردار کیلئے سمِ قاتل: نیشنل کانفرنس

by امت ڈیسک
27/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس صدرِ صوبہ کشمیر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں دھونس و دباﺅ اور فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیںہے، ہمارے ملک کے آئین کے صف اول پر ’سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف‘، ’خیال، اظہار، عقیدہ، دین اور عبادت کی آزادی‘اور مساوات کا پیغام درج ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہی خصوصیات نے بھارت کو پوری دنیامیں سیکولر اور جمہوری ملک کا ہونے کا طرہ امتیاز دلاوایا تھا لیکن بدقسمتی سے گذشتہ برسوں کے دوران فرقہ پرستی کے رجحان، اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن، جمہوریت کی بیخ کنی اور مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت نے ملک کے تصور کو زبردست ٹھیس پہنچائی ہے۔

ایک تحریری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہریانہ میں گذشتہ دنوں کشمیری شال فروخت کرنےوالے کیخلاف ایک خاتون کے ذریعے نازیبا الفاظ استعمال کرنا ہو یا گذشتہ ماہ راجستھان میں 35کشمیری طلباءو طالبات کو چُن چُن کر معطل کرنا فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں جامع مسجد میں دوبارہ سروے کروانے سے پیدا شدہ حالات اور 5نوجوانوں کی ہلاکت بھی اسی فرقہ پرست ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ 1991 کے عبادت گاہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اس قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 1947 میں جو عبادت گاہ جس شکل میں تھی وہ اسی شکل میں رہے گی،اس قانون کو تبدیل نہیں کیا جا سکے گا تو پھر مسجد کا سروے کیوں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مساجد اور مذہبی مقامات کا سروے کرانا اور ان پر کسی دوسرے مذہب کے حق جتلانے کا سلسلہ ایک ساتھ بند ہونا چاہئے کیونکہ یہ قانون کے سریحاً خلاف ورزی ہے۔ ایڈوکیٹ شوکت میر نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں ملک کے سبھی فرقوں اور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بیش بہا قربانیاں پیش کیں اور مسلمان اس میں کسی بھی پیچھے نہیں تھے۔ لیکن بدقسمتی سے آج مسلمانوں کو شک و شبہات کی نظر سے دیکھا جارہاہے، جو ملک کی سالمیت اور آزادی کیلئے سود مند نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح سے یو پی، ہریانہ اور دیگر جگہوں پر مسلمانوں کو ہراسان ، پریشان اور تنگ طلب کرنے کے لئے ہر روز نت نئے حربے اپنائے جارہے وہ ملک کے سیکولر کردار کیلئے سم قاتل ہے۔ صوبائی صدر نے حکومت ہند پر زور دیا کہ بیرونی ریاستوں میں کشمیریوںکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھائے جائیں اور ملک میں فرقہ پرستی کے رجحان کا قلع قمع کرنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے۔۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل سڑک حادثے میں میں دو فوجی اہلکار زخمی

Next Post

پاکستان: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کر دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
پاکستان: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کر دیا

پاکستان: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کر دیا

جموں میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے فوری جواب دینے کیلئے این ایس جی یونٹ قائم

جموں میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے فوری جواب دینے کیلئے این ایس جی یونٹ قائم

اسمبلی کے اسپیکر نے وحید الرحمن پرہ کو نوٹس جاری کی

اسمبلی کے اسپیکر نے وحید الرحمن پرہ کو نوٹس جاری کی

انتہائی طبی نگہداشت کی اسامیاں جلد پر کی جائیں گی: ڈی سی بارہمولہ

انتہائی طبی نگہداشت کی اسامیاں جلد پر کی جائیں گی: ڈی سی بارہمولہ

اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت نے عرضی قبول کی، مدعیٰ علیہان کو نوٹس جاری

اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت نے عرضی قبول کی، مدعیٰ علیہان کو نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »