• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ عمر فاروق نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا

میر واعظ عمر فاروق نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا

by امت ڈیسک
02/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیری سماج کو درپیش گوناگوں مسائل خاص طور پر منشیات کی بڑھتی ہوئی لت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماج کی اصلاح اور بہتری کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایک تحریری بیان کے مطابق تاریخی عیدگاہ سرینگر کی مسجد علی ثانی میں ایک بڑے اصلاحی اور دعوتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب میرواعظ نے اعداد و شمار کی روشنی میںبتایا کہ تقریباً 15 لاکھ افراد منشیات کی لت میں بری طرح ملوث ہو گئے ہیں جو انتہائی سنگین صورتحال ہے اور اس لعنت سے نمٹنے کیلئے متحدہ کوششوں کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے ۔

میرواعظ نے انتہائی درد و کرب کے ساتھ ملت کشمیر سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین اور نازک مسئلہ کے حل اور انسداد کیلئے متحد ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے جموںوکشمیر میں ہمارے پاس مساجد اور عبادتگاہوںکا ایک وسیع نظام موجود ہے اور ہم انسداد منشیات کی لڑائی میں ان اہم مراکز کو استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں مقامی مسجد کمیٹیاں اپنے بھر پور تعاون سے اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کی لٹ سے نمٹنے کیلئے موثر اور کارگر حکمت عملیوں کو نافذ کرسکتی ہےں۔

میرواعظ نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مثبت کوششوں کی بھی سراہنا کی اور کئی منشیات فروشوں کی حالیہ گرفتاریوں اور ان کی جائیدادوں کی ضبطی کی سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے یہ اقدامات یقینا قابل قدر ہیں اور مجموعی طور پر سماج اور معاشرہ کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی مثبت اور عوامی اقدامات کئے جاتے ہیںان کی سراہنا کی جائیگی۔

میرواعظ نے کہا کہ منشیات کی وبا کیخلاف اس قومی اور ملی جنگ میں مذہبی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا زبردست کردار ہے اور ان کے باہمی اشتراک سے ایک فلاحی اور اصلاحی معاشرہ کی تعمیر و تشکیل ممکن ہے۔اس دوران میرواعظ جب عیدگاہ مسجد علی ثانی پہنچے تو مقامی آبادی خاص طور پر نوجوانوں نے اپنے قائد کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمرہ پر نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے لئے دعا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

بھارت میں مسلمان ‘غیر محفوظ’ ہیں، انہیں سمندر میں نہیں پھینکا جا سکتا: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بھارت میں مسلمان 'غیر محفوظ' ہیں، انہیں سمندر میں نہیں پھینکا جا سکتا: فاروق عبداللہ

صارفین تمام ہیٹنگ آلات کو بیک وقت چلانے سے گریز کریں: کے پی ڈی سی ایل کی اپیل

صارفین تمام ہیٹنگ آلات کو بیک وقت چلانے سے گریز کریں: کے پی ڈی سی ایل کی اپیل

پولیس نے اننت ناگ میں 5 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی

پولیس نے اننت ناگ میں 5 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی

وقت کی کمی میں وقت کی تلاش میں،اخبار پڑھنا

وقت کی کمی میں وقت کی تلاش میں،اخبار پڑھنا

بڈگام میں اراضی کھسکنے سے دو مزدور ہلاک ، ایک زخمی

بڈگام میں اراضی کھسکنے سے دو مزدور ہلاک ، ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »