• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر کے نٹی پورہ میں پولیس کے چھاپے مجرمانہ مواد اورالیکٹرانک آلات ضبط :پولیس ترجمان

سری نگر کے نٹی پورہ میں پولیس کے چھاپے مجرمانہ مواد اورالیکٹرانک آلات ضبط :پولیس ترجمان

by امت ڈیسک
06/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،: سری نگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 13کے تحت ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جمعے کے روز سری نگر شہر کے نٹی پورہ میں تلاشی کارروائی انجام دی۔ پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ کچھ افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جو مخالفین کے کہنے پر اور دوسروں کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش میں ملوث پائے گئے ہیں’۔بیان میں کہا گیا: ‘یہ افراد لوگوں کو غیر قانونی اور پر تشدد سرگرمیوں کے لئے اکسانے کے لئے من گھڑت اور غلط معلومات پھیلانے کے ذریعے بدنیتی پر مبنی بیانیہ تیار کرنے کی مہم کو منظم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے’۔

موصوف ترجمان نے کہا: ‘ضلع پولیس سری نگر نے این آئی اے کی ایک عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد عبدل حمید پرے ولدغلام محمدپرے ساکن بڈشاہ نگر نٹی پورہ کے گھر پر چھاپہ مارا اوروہاں تلاشی کے دوران مجرمانہ مواد اورالیکٹرانک آلات ضبط کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید ایسی کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔موصوف ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے پولیس نے بٹہ مالو اورایچ ایم ٹی سری نگرمیں عبید ریاض ڈارولدریاض احمد ڈار ساکن بونہ پورہ بٹہ مالو اور ساہل احمد بٹ ولدنورمحمدساکن ایچ ایم ٹی زینہ کوٹ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔

موصوف ترجمان نے بیان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اشتعال انگیز مواد کو شیئر کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں جو جھوٹے بیانیے کو فروغ دیتا ہے اور لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے گمراہ کرتا ہے۔ان کامزید کہنا ہے کہ سری نگر پولیس نے مزید کئی مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے اور آنے والے دنوں کے دوران ان کے گھروں کو بھی کھنگالاجائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں تیندوے نے دو سالہ کمسن کو نوالا بنایا

Next Post

محکمہ تعلیم نے کیا سرمائی تعطیلات کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
محکمہ تعلیم نے کیا سرمائی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم نے کیا سرمائی تعطیلات کا اعلان

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار

* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

عبادت گاہ قانون کی آئینی حیثیت پر غور کے لیے سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ تشکیل

پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت چار کروڑ کی جائیداد ضبط کی

پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت چار کروڑ کی جائیداد ضبط کی

نور کھاہ بونیار بارہمولہ میں نایاب مارخور نمودار

نور کھاہ بونیار بارہمولہ میں نایاب مارخور نمودار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »