امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 دسمبر : محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعہ کو کشمیر ڈویژن کے سرمائی علاقوں کے لیے بالترتیب دسمبر-10 اور دسمبر-16 سے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔
خبر رساں ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری سریش کمار گپتا نے ایک حکم نامے میں کہا کہ پانچویں جماعت تک کے طلباء کی چھٹیاں 10 دسمبر سے 28 فروری تک شروع ہوں گی اور چھٹی سے 12ویں تک، چھٹیاں دسمبر-16 سے 28 فروری تک ہوں گی۔(کے این او )









