اعجازبابا/کلگام
اینجلز کلچرل اکیڈمی نے شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی اور الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، چاولگام کے اشتراک سے ضلع کولگام میں ایک عظیم الشان نعت مقابلہ اور سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا۔
الہلال ریزیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ضلع کے مختلف سکولوں کے 50 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ مقابلے دو کیٹیگریز میں نعت خوانی اور سیرت کا مقابلہ منعقد کیے گئے۔
اینجلز کلچرل اکیڈمی اور شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کے بانی اور صدر ڈاکٹر طارق احمد شیرا نے کہا، "ہم ریاست میں ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس طرح کی تقریبات مختلف اضلاع میں منعقد کی جائیں گی اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا پلیٹ فارم مہا کریں گئے۔
پروگرام کی میزبانی حافظ شبیر احمد نائیکو نے کی ججز اعجاز احمد میر، ,انتخاب عالم اور طارق احمد لون پروگرام کے منصف تھے۔
تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر شبیر احمد پڈر (پرنسپل ڈگری کالج کولگام) اور ان کے ہمراہ محمد رفیق لون (سابق چیئرمین جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن) ڈاکٹر طارق احمد ملک، غلام نبی وانی، محمد سید اللہ بٹ، فردوس احمد شاکاز، شوکت حسین راتھر (پرنسپل الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ چاولگام)، اور ساحل فیاض موجود تھے۔
پروگرام کے دو نشتوں میں نعت مقابلہ میں ہادیہ طارق (رائل کڈز چاولگام) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، منزہ ریاض (الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ چاولگام) نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور عروبہ سرتاج (الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ چاولگام) نے تیسری پوزیشن حاصل کی دوسرے نشست میں سیرت کانفرنس کے فاتحین میں شامل توقیرہ ارشد (الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ چاولگام) نے پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا,فاطمہ سبزر (الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ چاولگام) دوسری پوزیشن پر رہی اور ارتقہ سجاد (گورنمنٹ مڈل سکول صوفیہ پورہ) نےتیسری پوزیشن حاصل کی
مہمانوں کو انعامات سے نوازا, تقریب کی کوریج کرنے پر میڈیا پرسنز کو اسناد اور میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ میڈیا پارٹنرز میں ندا کشمیر، اے این این نیوز، ہیون میل، گواہ ایکسپریس، ڈیلی آفاق، کولگام ٹائمز، گلستان نیوز، کشمیر ہیڈ لائنز، نگہبان، دی سیکرائس، ویلی ہیڈ لائنز، ڈیلی نگاران، کشمیر ایکسپریس، ہفتہ وار شہربین، بز بائٹس اور میراس شامل تھے۔
اس پروگرام کو حیدر اینڈ کرار ایڈورٹائزنگ ایجنسی، ڈیزائن تصورات، اور الہلال ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ چاولگام نے تعاون کیا۔












Mskjsh