• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیٹ پی جی طلبا کا ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج ایس آر او 49 کولاگو کرنے کا مطالبہ

نیٹ پی جی طلبا کا ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج ایس آر او 49 کولاگو کرنے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
09/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:نیٹ پی جی طلبا نے پیر کے روز ریزویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ سال 2018سے قبل اوپن میرٹ 75فیصد تھا جو آج کی تاریخ میں صرف 26فیصد رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے اور ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہئے۔

اطلاعات کے مطابق ریزرویشن کا معاملہ اب نوکریوں تک محدود نہیں رہا بلکہ مختلف میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم نیٹ پی جی طلبا کو بھی ایم ڈی اور ایم ایس میں داخلہ لینے کی خاطراب اس نا انصافی کے مرحلے سے گزرنا پڑ رہا ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں نیٹ پی جی طلبا نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
پی جی طالب علم نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ایم ڈی اور ایم ایس کے لئے سال 2018سے قبل اوپن میرٹ میں 75فیصد کوٹا تھا لیکن آج کی تاریخ میں یہ صرف 26فیصد تک پہنچ گیا ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم ایس اور ایم ڈی کے لئے ایس آر او 49کے تحت اوپن میرٹ طلبا کو 75فیصد کوٹاملتا تھا لیکن اب نئی ریزرویشن پالیسی کے نتیجے میں مختلف کٹیگری کے طلبا ہی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر 26فیصد سیٹیں ہی اوپن میرٹ طلبا کے لئے مخصوص رکھی جائے تو ہم کہاں جائیں لہذا ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنا ہی نہیں کہ جب کم نمبرات والے پی جی طلبا ایم ایس اور ایم ڈی کے لئے منتخب ہونگے تو اس سے جموں وکشمیر کے صحت شعبے پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی صرف جموں وکشمیر میں لاگو ہے ملک کی کسی بھی ریاست میں 75فیصد ریزرویشن پالیسی نہیں ہے۔نیٹ پی جی طلبا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں وکشمیر کے وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کا یہ کام نہیں کہ وہ احتجاج کریں لیکن ہمیں اس کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہماری جد وجہد آئین کی طرف سے دئے گئے تشخص کی بحالی کے لئے ہے: سرتاج مدنی

Next Post

کولگام میں عظیم الشان نعت مقابلہ اور سیرت کانفرنس کا اہتمام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
کولگام میں عظیم الشان نعت مقابلہ اور سیرت کانفرنس کا اہتمام

کولگام میں عظیم الشان نعت مقابلہ اور سیرت کانفرنس کا اہتمام

سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ: کورٹ کمشنر نے سروے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا

سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ: کورٹ کمشنر نے سروے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو انسانی بحران قرار دیا

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آگ، دو کوراٹروں کو پہنچا نقصان

سری نگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آگ، دو کوراٹروں کو پہنچا نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »