اعجاز بابا /بانڈی پورہ
ضلع بانڈی پورہ میں بنہ محلہ نوگام کے رہائشیوں نے اپنے علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائن کی خستہ حالی پر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف پرامن احتجاج کیا، جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
مقامی لوگوں نے کافی ناراضی کا اظہار کیا ,ایک مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یا تو ہمارے بجلی کے کنکشن ہٹائیں یا جلد از جلد نئی تار لگائیں۔
مقامی لوگوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہیں۔








