امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی کشمیر کے کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد اتوار کو سری نگر کے برتھانہ علاقے میں دم گھٹنے کی وجہ سے ازجان ہوگئے، حکام نے بتایا۔
ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد، قمر واری سری نگر کے برتھانہ علاقے میں سرونٹ کوارٹرس میں مقیم تھے، دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کی شناخت پرویز احمد خان اور محمد یوسف خان کے طور پر ہوئی جو کلوروس،کپواڑہ کے رہنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاشوں کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ انہوں نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔(کے این او )










