امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 دسمبر: پولیس کے لئے ایک اہم پیش رفت میں، انہوں نے ایک 33 سالہ دھوکہ باز بلال احمد عرف ڈاکٹر بلال ساکنہ ہندواڑہ کو جموں و کشمیر میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے متعدد مقدمات میں مطلوب کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم کو اس کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے نئی دہلی میں گرفتار کیا تھا۔
جی این ایس کو دیے گئے ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ بلال احمد پر پیرا ملٹری اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو گاڑیوں کی خریداری اور سبسڈی اسکیموں کے لیے بینک قرض کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس نے سی آر پی ایف اہلکاروں کے ناموں پر قرض حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا، ذاتی فائدے کے لیے ان کی شناخت کا استحصال کیا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ میں جموں و کشمیر کے مختلف تھانوں میں درج کم از کم 14 مقدمات شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف مختلف عدالتوں میں متعدد شکایات بھی درج ہیں۔ اس کی گرفتاری دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی مدد سے دہلی کی جامع مسجد کے علاقے میں وسیع نگرانی کے بعد عمل میں آئی۔
گرفتاری کے دوران، پولیس نے ملزم سے اہم شواہد برآمد کیے، جن میں سی آر پی ایف اہلکاروں کے نام پر آئی سی آئی سی آئی بینک کے سات ڈیبٹ کارڈ، ایک لیپ ٹاپ، ایک موبائل فون، جعلی ڈاک ٹکٹ، بینک کے دستاویزات اور شناختی کارڈ شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی سرگرمیوں کی مکمل حد کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔(جی این ایس )











