• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
”کشمیر فائٹ” پر ایس آئی اے کا کریک ڈاؤن، کشمیری پنڈتوں کو دھمکی دینے کا الزام

”کشمیر فائٹ” پر ایس آئی اے کا کریک ڈاؤن، کشمیری پنڈتوں کو دھمکی دینے کا الزام

by امت ڈیسک
24/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: سائبر عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے "کشمیر فائٹ” پلیٹ فارم کے اہم کارندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جو کہ ایک ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ سے منسلک ایک سوشل میڈیا ہینڈل ہے۔ یہ پلیٹ فارم مبینہ طور پر تارکین وطن کشمیری پنڈت ملازمین کو دھمکی دینے اور فرقہ وارانہ بدامنی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ جانچ فروری 2024 میں مہاجر پنڈت ملازمین کو نشانہ بنانے والی دھمکی آمیز پوسٹس کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ ایس آئی اے حکام کے مطابق سرینگر کے رہنے والے فرحان مظفر مٹو کو مبینہ طور پر پنڈت ملازمین کے بارے میں حساس جانکاری جمع کرنے اور منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مٹو نے مبینہ طور پر پاکستان میں ہینڈلرز کو تفصیلات پہنچانے کے لیے خفیہ مواصلاتی چینلز کا استعمال کیا جو "کشمیر فائٹ” کے ہینڈل کے ذریعے دھمکیاں پھیلاتے تھے۔

چارج شیٹ میں شیخ سجاد احمد، جسے سجاد گل ساکن سرینگر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو اب پاکستان سے کام کر رہا ہے، اس مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہے۔ گل پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے اور کشمیری پنڈت برادری کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

ایس آئی اے ترجمان نے کہا کہ "جانچ میں کمزور کمیونٹیز کو دہشت زدہ کرنے اور خطے میں امن و امان خراب کرنے کی دانستہ کوشش کا پردہ فاش ہوا۔ یہ کارروائی جموں و کشمیر میں تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”

جموں میں تیسرے ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے دائر کی گئی چارج شیٹ، خطے میں ملی ٹینسی کے ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کوششوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ ایس آئی اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن مہاجر کشمیری پنڈت ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور یونین ٹیریٹری میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

Next Post

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، براون شوگر بر آمد: پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، براون شوگر بر آمد: پولیس

گڈورہ واقعہ: پولیس نے خاتون کی موت واقع ہونے کے واقعے کے متعلق تحقیقات شروع کی

گڈورہ واقعہ: پولیس نے خاتون کی موت واقع ہونے کے واقعے کے متعلق تحقیقات شروع کی

جموں کشمیر اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے لیے کمیٹی تشکیل

جموں کشمیر اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے لیے کمیٹی تشکیل

پونچھ: سڑک حادثے میں پانچ فوجی ہلاک، پانچ دیگر زخمی

پونچھ: سڑک حادثے میں پانچ فوجی ہلاک، پانچ دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »