• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی متاثر

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
30/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں برف باری کے بعد ٹھٹھرتی سردیوں کی لہر ایک بار پھر تیز تر ہوئی ہے جس نے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے کچھ علاقوں میں 30 اور 31 دسمبر کو سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 25.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے.

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہ۔

سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 29 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے زیر اثر وادی میں یکم اور 2 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں ایک اور درمیانی درجے کی مغربی ہوا کے زیر اثر وادی میں 3 سے 6 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری امکان ہے جبکہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ وادی میں 30 اور 31 دسمبر کو کہیں کہیں سردی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

Next Post

ضلعی جیل اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

ضلعی جیل اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

۹ہزارمیوہ گاڑیاں جموں روانہ:سرکاری ذرائع

مغل روڈ ہنوز بند، سری نگر-جموں شاہراہ بحال

جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

سال 2025 کے کلینڈرسے 13 جولائی اور 5 دسمبر کی چھٹیوں کو منسوخ کرنا بدقسمتی کی بات ہے: تاریگامی

پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت ایک کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی

پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت ایک کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر

ملک کی حفاظت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے فوجی نقطہ نظر سے، ہم مسلسل جدید ہتھیاروں سے لیس ہو رہے ہیں:راجناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »