• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے معروف براڈکاسٹر سید مظفر کاشانی کا انتقال

کشمیر کے معروف براڈکاسٹر سید مظفر کاشانی کا انتقال

by امت ڈیسک
02/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وادی کشمیر کے ماضی کے معروف براڈکاسٹر اور ریڈیو کشمیر سے نشر ہونے والی خبروں کے ساتھ منسلک معروف نام، سید مظفر کاشانی چند دنوں تک دلی اور سرینگر میں علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 78 سال کے تھے۔

کاشانی کے اہل خانہ کے مطابق وہ ان دنوں دلی میں مقیم تھے اور 27 دسمبر کو دلی کے نوئیڈا علاقے میں وہ مقامی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گئے، جس کے بعد انکی طبیعت میں پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ انہیں فوری طور پر نوئیڈا کے ایک اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں خصوصی علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ جب کاشانی کو احساس ہوا کہ انکا عارضہ پیچیدہ رخ اختیار کرسکتا ہے، تو انہوں نے افراد خانہ کو صلاح دی کہ وہ انہیں اپنے آبائی وطن کشمیر منتقل کریں، چنانچہ انہیں سرینگر لایا گیا۔

ان کا جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے انتقال ہوگیا۔ گوجوارہ کے پرانے شہر کے رہنے والے کاشانی اس وقت گلبرگ کالونی حیدر پورہ میں رہائش پزیر ہیں۔ کاشانی ایک نامور براڈکاسٹر، معروف ماہرِ علم، مصنف اور عوامی مقرر تھے۔ گزشتہ کئی برسوں کے دوران وہ تصوف کے ساتھ وابستہ ہوگئے تھے اور انکے حلقہ ارادت میں کافی لوگ شامل تھے۔ کاشانی کو قیمتی پتھروں اور نجوم کا بھی علم تھا۔

کشمیر میں اسی اور نوے کی دہائی کے دوران ریڈیو کشمیر سرینگر سے نشر ہونے والی خبروں کے کشمیری اور اردو بلیٹن جن براڈکاسٹرز کی زبان سے ادا ہوتے تھے، ان میں سید مظفر کاشانی کا اپنا امتیازی مقام تھا۔ سامعین کے مطابق مظفر کاشانی کا اردو اور کشمیری تلفظ کافی معیاری تھا۔

انہوں نے ریڈیو کشمیر جسے اب آل انڈیا ریڈیو، سرینگر کہا جاتا ہے، کی مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ شام 5 بجے خواجہ بازار نقشبند صاحب کے مزار کے لان میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان نوہٹہ نزدیک زیارت حضرت شیخ بہاؤالدین گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ان کے پسماندگان میں اہلیہ، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ان کا بیٹا، سید سرور کاشانی دہلی میں مقیم ایک سینئر صحافی ہے جو اس وقت معروف ہسپانوی نیوز ایجنسی ایف ای ای کیلئے بطور ایڈیٹوریل کوآرڈینیٹر کام کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترقیاتی منصوبوں کےلئے غیرزرعی زمین حاصل کرنے کا فیصلہ، کسانوں کے خدشات پر عمر عبداللہ کا اعلان

Next Post

اسدالدین اویسی کی درخواست کی سنوائی سے سپریم کورٹ کا اتفاق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
گیان واپی مسجدکیس: مسلم فریق کی درخواست کے اخراج سے مذہبی مقامات قانون بے معنیٰ:اویسی

اسدالدین اویسی کی درخواست کی سنوائی سے سپریم کورٹ کا اتفاق

دفعہ 370 کی منسوخی کشمیریوں کو بے عزت کرنے کی دانستہ کوشش تھی: آغا روح اللہ

دفعہ 370 کی منسوخی کشمیریوں کو بے عزت کرنے کی دانستہ کوشش تھی: آغا روح اللہ

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بھرتی عمل میں دھاندلی کا چونکا دینےوالا خلاصہ

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بھرتی عمل میں دھاندلی کا چونکا دینےوالا خلاصہ

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے درگاہ اجمیر پر چادر پیش کی

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے درگاہ اجمیر پر چادر پیش کی

ٹنگمرگ: آتشزدگی کے دلخراش واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ازجان

ٹنگمرگ: آتشزدگی کے دلخراش واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »