امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 5 جنوری: بارہمولہ کے ایک خاندان کے پانچ افراد جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، جو یہاں کرائے کے مکان میں مقیم تھے، مشتبہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سری نگر کے پنڈاریتھن علاقے کے شیخ محلہ میں ایک جوڑے اور ان کے تین بچے پراسرار حالات میں اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق از جان ہونے والے افراد کے کمرے سے ایک الیکٹرک بلور ملا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ موت کی وجہ دم گھٹنا معلوم ہوتی ہے لیکن معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔










