• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم مودی آج زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم مودی آج زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے

by امت ڈیسک
13/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے کشمیر پر آج وار ہو رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم 2700کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ”زیڈ موڑ ٹنل “کا افتتاح کریں گے جبکہ ممکنہ طور پر ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی ہوگا ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگرجموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔اسی دوران ٹنل کی افتتاح کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی سونہ مرگ جاکر وہاں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 13جنور ی کو کشمیر کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری کے ہمراہ سونہ مرگ میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ اور دیگر رہنماﺅں کی موجودگی میں 2700کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر 6.4کلو میٹر لمبی سونہ مرگ ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سوموار کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں سوار ہوکر سرینگر آئر پورٹ پر پہنچے گئے جہاں سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہ سونہ مرگ پہنچے گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگرجموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔

معلوم ہو ا ہے کہ جموں کشمیر بھر میں عمومی طور پر اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ادھر سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کو ریلی سے خطاب کرنا ہے جس کیلئے فی الحال جگہ کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو کثیر سطحی حفاظتی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔اس سلسلے میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)جو وزیر اعظم کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، سونمرگ میں پہلے سے ہی خیمہ زن ہے اور انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم پہلے سری نگر ٹیکنیکل ہوائی اڈے پر اتریں گے اور بعد میں ہیلی کاپٹر میں سونمرگ جائیں گے۔

افتتاح کے بعد وزیر اعظم سونمرگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل ایونٹ کی تیاریوں کیلئے سونمرگ اور اس کے آس پاس کے حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے۔فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں گشت کر رہی ہیں جبکہ سرنگ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں 18 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

Next Post

بارہمولہ: حادثاتی گولی چلنے سے بی ایس ایف جوان زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
Next Post
شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

بارہمولہ: حادثاتی گولی چلنے سے بی ایس ایف جوان زخمی

وادی میں آج سے موسم خشک،گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ سرد ترین جگہیں

کشمیرمیں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور تیز تر، سرینگر میں منفی 5.1 درج

وزیر اعظم نے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا

میں مودی ہوں، جو وعدے کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں: وزیر اعظم

میں مودی ہوں، جو وعدے کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں: وزیر اعظم

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »