امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں نے معراج عالم کی مقدس تقرےب سعےد پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاست کے فرزندانِ توحےد کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے رب العزت کے دربار مےں دست بہ دعاءہوکر دعا کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے شب معراج کے موقعہ پر عوام الناس کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شب معراج اور حضرت صاحبِ معراج ﷺ کے تقرےب سعےد پر مسلمانانِ رےاست کو مبارکباد پےش کےا۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمےں اسلام کے دکھائے ہوئے راستے ےعنی صراط المستقےم پر چلنے پر گامزن کرےں اور نماز پنجگانہ نماز ادا کرنے کی توفےق عطا کرےں۔ اسی دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی عوام کا مبارک باد پیش کی ہے ۔
ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی معراج النبی (ص) کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ بابرکت رات ہمارے پیارے نبی محمد (ص) کے الہی سفر کی نشاندہی کرتی ہے، ایک ایسا واقعہ جو خالق اور اس کی مخلوق کے درمیان حتمی تعلق کی علامت ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا ” معراج النبی (ص) صرف ایک معجزاتی واقعہ نہیں ہے۔ یہ روحانی بلندی، اخلاقی سالمیت، اور ہماری زندگیوں میں ایمان کی اہمیت کی گہری یاد دہانی ہے۔ اسراءو معراج کا سفر نمایاں کرتا ہے“۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ آئیے ہم عہد کریں کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں رسول اللہ (ص) کی تعلیمات کو مجسم کریں گے۔ ادھر جموں وکشمےر نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معراج عالم کی مقدس تقرےب سعےد پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاست کے فرزندانِ توحےد کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے رب العزت کے دربار مےں دست بہ دعاءہوکر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اِس عظےم، بابرکت اور فضےلت والے شب کے طفےل سے رےاستی عوام کو مشکلات اور مصائب سے نجات دے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ اِس فضیلت والے شب ”شب معراج“ مےں ہمارے پےغمبر آخرزمانﷺ محسن کائنات رحمت العالمےن کو اللہ نے اپنے قدرتی آثار اور راز الٰہی سے آگاہ کےا اور اللہ نے حضرت رسول مقبولﷺ کو افضل تحائف عطا کےں۔ جن مےں خاص کر اےک عظےم الشان تحفہ فرضےت پنجگانہ نمازےں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اسلام اےک مکمل ضابطہ حےات ہے۔ اسلام کی بدولت ہی دنےا مےں جہالت ، گمراہی ، دختر کشی، بت پرستی ، اونچ نےچ، گورے کالے، رنگ نسل کا تمےز مٹ گےا اور اک صالح نظام کی بنےاد پڑگئی۔ اسلام اخوت، پار محبت، عدل وانصاف ، مساوات ، بھائی چارہ کا درس دےتا ہے۔ اُنہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاءاور جموں وکشمیرکے عوام کی خوشحالی، فارغ البالی اور امن ومان کیلئے دعا کی اور مسلمانوں سے اپےل کی کہ وہ بابرکت شب کے دوران، فلسطینی عوام کو موجودہ تباہ کن حالات سے نجات کیلئے دعا کرے۔











