امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 جنوری: قومی تحقیقاتی ایجنسی غیر مقامی لوگوں کے قتل کے سلسلے میں کشمیر میں چھ مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایس ایس پی سندیپ چودھری کی نگرانی میں این آئی اے کے دستے وادی کے مختلف علاقوں میں چھ مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھاپے سری نگر، بڈگام اور سوپور میں مارے جا رہے ہیں۔









