اعجاز بابا/بانڈی پورہ
نوگام سوناواری اور اس کے محلقہ علاقوں کی بیس ہزار آبادی آج بھی بینک کی سہولت سے محروم ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نوگام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ کی ضروریات کے لئے بینک جانے کے لیے چار سے پانچ کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ خاص طور پر بزرگوں اور خواتین کے لیے بہت مشکل بن جاتا ہے، جو لمبی دوری طے کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، کاروباری افراد کے لیے بھی یہ ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ انہیں اپنی کاروباری ضروریات پوری کرنے کے لیے بینک تک جانا پڑتا ہے، جس سے ان کا وقت ضائع ہوتا ہے اور کاروبار میں خلل آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں گے اور علاقے میں بینک کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ عوامی مشکلات کم ہوں اور لوگوں کو اپنی مالیاتی ضروریات کے لیے زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس صورتحال نے سوناواری نوگاؤں کے عوام کو ایک اہم مسئلہ درپیش کر رکھا ہے جو ان کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈال رہا ہے۔










