• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سعودی عرب کی جیل میں قید کشمیری انجینئر؛روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل کی

سعودی عرب کی جیل میں قید کشمیری انجینئر؛روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل کی

by امت ڈیسک
05/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) لیڈر اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھ کر کشمیری انجینئر عبدالرفیع بابا کی سعودی عرب میں گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ سری نگر کے صورہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری انجینئر رفیع گزشتہ چار سالوں سے غیر واضح حالات میں سعودی عرب میں قید ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مہدی کے دفتر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔ پوسٹ میں لکھا کہ، فوری اپیل: روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کو سعودی عرب میں ایک کشمیری شہری کی قید کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس کی رہائی اور بحفاظت گھر واپسی کے لیے فوری مداخلت پر زور دیا ہے۔ امید ہے وزیر خارجہ ہند مدد کو یقینی بنائے گے۔

واضح رہے، یکم فروری کو ای ٹی وی بھارت نے کشمیری انجینئر کی سعودی عرب میں قید کی خبر کو تفصیل سے شائع کیا تھا۔ 36 سالہ عبدالرفیع بابا کے خاندان کے مطابق، اسے کام کی جگہ سے اٹھایا گیا اور بعد میں سعودی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ یکم مارچ 2020 کو یہ خبر ان کے گھر والوں تک پہنچی۔ تب سے، اس کا خاندان رہائی کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ خاندان ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے، نہ ختم ہونے والی پوچھ تاچھ کر رہا ہے، اور عبدالرفیع بابا کی خیر خیریت اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں جاننے کے لیے بھٹک رہا ہے۔

دریں اثنا، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے بھی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر عبدالرفیع بابا کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

جے کے ایس اے کے چیئرمین ناصر نے کہا کہ، ہم نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے، جس میں سعودی عرب کی جیل میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ایک کشمیری انجینئر عبدالرفیع بابا کے معاملے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بابا کی رہائی کو یقینی بنانے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے، اور جلد از جلد اس کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سفارتی ذرائع تلاش کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کے پھالیان منڈل علاقے میں گاڑی پر فائرنگ، تین افراد معجزاتی طورپر بچ گئے

Next Post

ایس آئی اے نے وسطی کشمیر میں 2 مقامات پر چھاپے مارے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
Next Post
*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

ایس آئی اے نے وسطی کشمیر میں 2 مقامات پر چھاپے مارے

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز کو خصوصی پولیس افسران کے بطور مقرر

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا دورہ کولگام،مقتول سابق فوجی اہلکار کے گھر جاکر اہلخانہ سے کی تعزیت

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا دورہ کولگام،مقتول سابق فوجی اہلکار کے گھر جاکر اہلخانہ سے کی تعزیت

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

پلوامہ میں مشتبہ نوجوان کے قبضے سے جنگی سامان برآمد :چنار کور

امریکہ نے 104 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا

امریکہ نے 104 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »