امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: راجوری ضلع میں پیر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ مشتبہ فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے پار سے مشتبہ فائرنگ میں سپاہی زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا، تحقیقات جاری ہے، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے. (جے کے این ایس)










